بشار اسد کی شاندار کامیابی پر شامی عوام کا جشن، ملک بھی عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں

بشار اسد کی شاندار کامیابی پر شامی عوام کا جشن، ملک بھی عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں

?️

دمشق (سچ خبریں)  شام میں جیسے ہی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آئے اور بشار اسد کی شاندار کامیابی کا اعلان کیا گیا تو  شامی عوام نے ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر اس جیت کا جشن منانا شروع کردیا اور بشار اسد کی حمایت میں ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شام میں بشار اسد کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی اس ملک کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بشار اسد کی کامیابی کا جشن منایا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے عوام نے مختلف شہروں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلیاں نکالیں اور سڑکوں پر آ کر بشار اسد کی کامیابی کا جشن منایا، شامی عوام کے ہاتھوں میں بشار اسد کی تصویریں اور شام کے پرچم تھے اور وہ بشار اسد کے حق میں نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد 95 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔

صدارتی انتخابات میں شریک دوسرے 2 امیدواروں محمود مرعی اور عبدالله سلوم عبدالله نے بالترتیب 4 لاکھ 70 ہزار 276 اور2لاکھ 13 ہزار968 ووٹ حاصل کئے، پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ کے کہنے کے مطابق ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 78 فیصد رہا۔

مشہور خبریں۔

حکومت کی معاشی ٹیم ناکام نظر آرہی ہے

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم

صہیونی نمائندے نے عوام سے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کے رکن اور یش عتید پارٹی سے تعلق رکھنے

کیا اسرائیلی حکومت میں احتجاج اور اندرونی تنازعات نیتن یاہو کی کابینہ کو گرا دیں گے؟

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: روسی سپوتنک نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی

تل ابیب کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف

میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر معاون خصوصی کی وضاحت

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران

سینٹ کام دہشت گردوں کے کمانڈر نے عراق کے وزیراعظم سے ملاقات کی

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      CENTCOM دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر مائیکل کرولا

عربوں کے دروازے اسرائیل کے لیے  کھلے،ہمارے لیے بند:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے