?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں اور فلسطینی عوامی مزاحمتی تحریک نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اپنے فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے اور ایک معمولی فتح حاصل کرنے کے لئے غزہ کی پٹی پر حملہ کر رہی ہے لیکن انہیں یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ اگر کسی قسم کی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے انفارمیشن آفس کے سربراہ "محمد البریم” نے گذشتہ رات زور دے کر کہا کہ صیہونی حکومت نے مزاحمت کا تجربہ کیا ہے اور اسے معلوم ہانا چاہیئے کہ فلسطینی مزاحمت ہر حملے کا جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے۔
البریم نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ رات کے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کہا کہ ہم کسی نئی مساوات کو ابھرنے نہیں دیں گے اور اسرائیل نے جو حماقت کی ہے اس کے سخت نتائج سامنے آئیں گے اور اسرائیل کو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
محمد البریم نے مزید کہا کہ مشترکہ آپریشن روم ہمیشہ اجلاس منعقد کرتا ہے تاکہ حاقائق کو جانا جاسکے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور ہم صیہونی دشمن کو اپنی قوم کے خلاف جارحیت اور جرائم جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب فلسطین عوامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان، محمد الدراوی نے زور دے کر کہا کہ یہ فلسطینی مزاحمت طے کرے گی کہ جنگ کب، کیسے اور کہاں شروع ہوگی۔
محمد الدراوی نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت اپنے فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے اور ایک معمولی فتح حاصل کرنے کے لئے غزہ کی پٹی پر حملہ کر رہی ہے اور ان حملات سے صہیونیوں کا مقصد اپنی فلسطینیوں کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کو چھپانا اور اپنی عوام کو خاموش کرانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت صہیونی دہشت گردوں کی ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیئے ہمیشہ تیار ہے اور اپنی قوم کی خوشحالی اور ان کی حفاظت کے لیئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
محمد الدراوی نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ہم کسی قسم کا نیا تنازع پیدا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور مصری ثالث کو بھی جارحیت روکنے اور جنگ بندی معاہدوں کے مطابق کام کرنے کے لئے مداخلت کرنی چاہیئے اور اسرائیل کو جنگ کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں انتباہ کرنا چاہیئے۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن کا عرب لیگ کے رہنماؤں کے نام پیغام
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الجزائر میں منعقدہ 30ویں عرب لیگ
نومبر
گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ
?️ 17 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں
دسمبر
فلسطینی مقاومتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں تربیت شروع کر دی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوائنٹ چیمبر نے کہا کہ مشترکہ مشق
دسمبر
ایرانی عوام اپنے لیڈر سے عاشقانہ محبت کرتے ہیں: امریکی فوجی افسر
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق سینئر افسر اسکاٹ بنیٹ نے ایران کی حکومت
فروری
یورپی کمیشن ہیروشیما کے بارے میں کیوں نہیں کچھ بولتا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیروشیما کے معاملے میں
ستمبر
حمیرا اصغر کی رازداری کا احترام کریں، بشریٰ انصاری اور حدیقہ کیانی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل
?️ 13 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکارہ
جولائی
شیری رحمان کی غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان
اگست
چین امریکہ تعلقات، تاریخ کا ایک اہم موڑ،وجہ؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے اس سربراہی اجلاس کے بعد ایک
نومبر