🗓️
اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفٹس نے یمن میں جاری جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہوجانا چاہیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفٹس نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے یمن میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران، مارٹن گریفٹس نے یمنی جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
ایمن الصفدی نے بھی یمن میں جاری جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنے کے اپنے ملک کے موقف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جاری جنگ نے اب تک کئی انسانوں کی جانیں لی ہیں اور اب یہ جنگ اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 کے مطابق ختم ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین، محمد علی الحوثی نے سعودی جارحیت پسند اتحاد کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بات کی تھی، انہوں نے ایک ٹویٹر پوسٹ شائع کرکے اس سلسلے میں صنعا حکومت کے تازہ ترین موقف کا اعلان کیا تھا۔
محمد علی الحوثی نے ٹویٹ کی کہ اگر اگر سعودی جارح اتحاد نے شاہ عمان کے پیغام پر عبدالمالک الحوثی کے جواب کا مثبت جواب دیا تو صنعا کی جانب سے قطر میں ہونے والے مذاکرات کی بحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ٹویٹ میں زور دیا کہ صنعا کو کسی بھی صورت میں قطر میں ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن ان مذاکرات کے انعقاد کے لیئے یہ ضروری ہے کہ جارحیت پسند سعودی اتحاد ایسا کرنے کو تیار ہو۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات عالمی استحکام کیلئے اہم ہیں، صادق سنجرانی
🗓️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ
جون
شام میں موجود خطرناک ٹائم بم؛عراقی پارلیمنٹ رکن کی زبانی
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے بغداد کی جانب سے شام کو
جنوری
حمزہ شہباز کو ہو سکتے ہیں گرفتار
🗓️ 25 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ ایک
مارچ
حکومت کو اب اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں ہے:شیخ رشید
🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو
جولائی
وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے
🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی
مئی
امریکہ یمن میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ
اگست
حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی قبضے سے بچایا ہے:بیروت علماء بورڈ
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت کے علمائے کرام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی
جولائی
حکومت، تاجروں کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے قانون میں ترمیم کرنے کو تیار
🗓️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قانون
نومبر