اسرائیلی دہشت گردی پر اردنی حکومت کی خاموشی، اردن کی پارلیمنٹ نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

اسرائیلی دہشت گردی پر اردنی حکومت کی خاموشی، اردن کی پارلیمنٹ نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️

عمان (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اردنی حکومت کی خاموشی پر اردن کی پارلیمنٹ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک سے نکال دے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کی پارلیمنٹ کے  ارکان کی بڑی تعداد نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور بیت المقدس میں غنڈہ گردی پر اردنی حکومت کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی سفیر کو بے دخل کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحم حماس کی مدد کرے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اردنی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جس بے رحمی کے ساتھ فلسطینیوں کا اجتماع قتل عام کررہی ہے، اس کے بعد بے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے اور حماس کے بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اردنی حکومت کو کھل کر حماس اور فلسطینی قوم کا ساتھ دینا چاہیے اور صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

ادھر اردنی وزیر اعظم بشر الحصاونہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرنے پر اردن ہمیشہ دشمن ملکوں کے حلق کا کانٹا رہے گا۔

انہوں‌ نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم ہمیشہ فلسطینی قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی فلسطینی قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی افسر پر فلسطینی قیدی کی لاتوں اور گھونسوں کی برسات

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں ایک

پرنس ہیری کا طالبان کے 25 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:    برطانوی بادشاہ کے بیٹے شہزادہ ہیری کو افغانستان میں

بلاول کی ناروے،چینی ہم منصب اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان سےملاقاتیں.

?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں،

سی این این: ٹرمپ جلد از جلد ایرانی حکام سے ملاقات کے خواہاں ہیں

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو حکم دیا ہے

صہیونیوں نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کی مسلسل وحشیانہ جارحیت اور

اسرائیلی فوجی خون میں لت پت

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں

اسرائیل کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہو سکتا: الجزائر

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر موسی خرفی نے منگل کے روز

شام کی پیش رفت میں اسرائیل کا کردار

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں خانہ جنگی کے نسبتاً کم ہونے کو 5

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے