واشنگٹن (سچ خبریں) واشنگٹن کی حمایت اور منظوری کے ساتھ برطانیہ نے عراق کے شہر نینوا کے گورنر کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکہ کی کچھ بین الاقوامی شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ عراق کے شہر نینوا کے گورنر کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے عراقی شخصیات کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، برطانیہ نے اپنی پابندیوں کی فہرست میں کچھ ایشین، لاطینی امریکی اور افریقی ممالک کے عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جن میں عراق کے شہر نینوا کے گورنر نوفل حمادی العاکوب بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پابندی کچھ بین الاقوامی عہدیداروں کے خلاف امریکہ کی حمایت اور منظوری سے عائد کی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال مئی میں، برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں روس، جنوبی افریقہ، جنوبی سوڈان اور متعدد لاطینی امریکی ممالک کے 22 عہدیداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا، اور یہ تمام پابندیاں ان عہدیداروں پر معاشی بدعنوانی کے بہانے سے عائد کی گئی ہیں۔