?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بنیاد الزامات یکسر مسترد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملائیشین وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ تمام فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
پسماندہ علاقوں کو پاکستان کے ساتھ اوپر لائیں گے:وزیراعظم
?️ 16 دسمبر 2021اسکردو (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالی
دسمبر
امریکیوں کے لیے "ڈیجا وو”؛ حکومتی بندش کا کیا مطلب ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی جانب سے ایک دوسرے کی عارضی
اکتوبر
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی
نومبر
اسرائیلی وزیر خارجہ اس طرح کی جنگ سے راضی نہیں؛ وجہ ؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان
ستمبر
صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب چکناچور
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب ناکام،
مئی
اسرائیل کے ساتھ امن ناممکن ہے: ولید جنبلاط
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان کے دروز رہنما اور ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق
جولائی
قطبِ شمال نیا عالمی محاذ جنگ، روس، چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی
?️ 10 فروری 2026سچ خبریں:قطبِ شمال کے قدرتی وسائل، اسٹریٹجک بحری راستوں اور فوجی اہمیت
فروری
ٹرمپ کا نیتن یاہو کے منصوبے پر مخالفانہ موقف ؛ وجہ ؟
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر