دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر بمباری، کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں

دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر بمباری، کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں

?️

بیروت (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر بمباری کی جارہی ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والے جنوبی لبنان کے علاقے کو ایک بار پھر اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے حرجیہ پر کئی میزائل فائر کئے، بعض آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرا‏ئیل کے ایف 16 جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے، یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب عبری  زبان کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز جنوبی لبنان پر صیہونی توپخانوں کے حملوں کی خبر دی تھی۔

صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب لبنان سے فائرکئے گئے 3 میزائلوں کے بعد جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عبری زبان کے ٹیلی ویژن چینل کان کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر توپوں کے 100 گولے فائر کئے۔

عبری زبان کے صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت کے خبرنگار نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں اس حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس کے جنگی طیارے، فائر کئے گئے راکٹوں کے جواب میں اس وقت لبنان کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ تین راکٹ لبنان سے داغے گئے جن میں سے ایک اسرائیلی سرحد سے پہلے ہی گیا اور بقیہ دو اسرائیل کے اندر گرے، لبنان میں عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل پر کئی راکٹ داغے گئے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر

اطالوی جہاز لائف سپورٹ عالمی لچکدار بیڑے میں شامل 

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: غیر سرکاری اطالوی تنظیم Emergency اپنا ایک بڑا سرچ اینڈ

اسرائیلی اور سوری اعلیٰ حکام کی باکو میں خفیہ ملاقات

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کے مطابق، اسرائیل اور شام کے نمائندوں کے

اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں

?️ 4 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ

پریس کی آزادی کے معاملے پر سپریم کورٹ سماعت جاری رکھے گی

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) رپورٹ کے مطابق عدالت نے صحافیوں کو

اسرائیلی زندانبانوں کے ہاتھوں صمود فلوٹیلا کے اراکین پر تشدد کے الزامات

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: عالمی مقاومت فلوٹیلا صمود کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے

انگلینڈ کی ملکہ کورونا کا شکار

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:بکنگھم پیلس کے مطابق انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کورونا

سعودی کابینہ میں تبدیلیاں

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے