?️
سچ خبریں: جنوبی لبنان میں موجود المیادین نیوز چینل کے رپورٹر نے اسرائیلی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کے مسلسل جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
جنوبی لبنان سے المیادین نیوز چینل کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس ملک کے حداثا، یاطر اور عیتا الجبل علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کے ساتھ جنگ صیہونیوں کے لیے کیسی رہے گی؟اکونومسٹ میگزین کی زبانی
الجیہ کے علاقے پر حملے سے اس حصے میں بین الاقوامی شاہراہ تباہ ہوگئی اور راستے منقطع ہوگئے، اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان کے علاقے بقاع پر بھی متعدد بار بمباری کی۔
صیہونی حملوں میں بعلبک، دورس، الجمالیہ، بریتال، الخضر، امہز، شعث اور نحلہ کے راستے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
علاوہ ازیں حوش الرافقہ، الخضر، ریاق، سرعین اور اللبوہ کے علاقے بھی حملوں کا نشانہ بنے، اس کے علاوہ المنصوری، حبوش، معرکہ، عین قانا اور عبا کے علاقوں پر بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے حملے کیے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے جب میدان جنگ میں مجاہدین کے ہاتھوں شکست کھائی تو اپنے وحشیانہ حملوں میں رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے جیسے اپارٹمنٹس، سڑکوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اور بے گناہ عام شہریوں کو شہید کر رہا ہے جس سے اس غیر قانونی ریاست کے حکام ثابت کر رہے ہیں کہ ان کے لیے کسی بھی بین الاقوامی قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے سخت مالیاتی اقدامات کا نفاذ ضروری
?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف سے اگلے ایک ارب 10
مارچ
خلیل الرحمٰن قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا عندیہ
?️ 13 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ
جون
برطانوی وزیراعظم نے اپنی چھٹیوں کا شیڈول منسوخ کیا ؛ وجہ؟
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف انتہائی دائیں بازو کے
اگست
عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی
اپریل
افغانستان میں ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ پینے کے
جولائی
روبی انعم کا بشریٰ انصاری سے متعلق اپنی بات کا دفاع
?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ روبی انعم نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری
اگست
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون
توہین عدالت کیس،عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور
ستمبر