?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت بند نہ کی تو اسے سنگین نتائج کے لیئے تیار رہنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ اور دوسری مزاحمتی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جاری سازشوں اور یہودی بلوائیوں کے منظم اشتعال انگیز دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کو اس کے نتائج پر سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف ہونے والی اسرائیلی سازشوں، یہودی آباد کاروں اور ان کے انتہا پسند رہنماؤں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور اس کے نتائج کا ذمے دار اسرائیلی دشمن ہوگا۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی بلوائیوں کے دھاووں اور قبلہ اول میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی سرخ لکیر عبور کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے جس پر فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتیں خاموش نہیں رہ سکتیں۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں اور مرابطین کی قبلہ اول کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران 6 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
یہ گرفتاریاں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں 2 روز قبل اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد عمل میں لائی گئیں، ان فلسطینی شہریوں کو جنین کے نواحی علاقے مرکہ سے گرفتار کیا۔
امور اسیران کلب کے ایک ذمے دار منتصر سمور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے زاویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران 2 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، ان کی شناخت احمد علی موسیٰ اور علی محمد موسیٰ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
9 مئی کے 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع
?️ 28 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف
مارچ
نیتن یاہو اور گیلنٹ کے درمیان تناؤ، وجہ؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم کے مطابق ہم آہنگی کا فقدان اور یہاں تک
دسمبر
سفید آٹا "میدہ” سے بنی چیزیں صحت کے لیے کیسی ہیں؟
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سفید آٹا دنیا میں بہت زیادہ استعمال کیا
فروری
پاک فوج کے افسر کی لاش برآمد
?️ 15 جولائی 2022بلوچستان: (سچ خبریں)دو روز قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے
جولائی
چین اور ویتنام کی پہلی مشترکہ فوجی مشق؛خطے میں طاقت کے نئے توازن کی تلاش؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چین اور ویتنام اس ماہ اپنی پہلی مشترکہ فوجی مشق
جولائی
کورونا: سندھ میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت
جولائی
ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی
?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ
اگست
انتخابی نتائج کیخلاف چوہدری نثار بھی بول پڑے
?️ 24 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری
فروری