امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️

جارجیا (سچ خبریں)  امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اٹلانٹا اور اس سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور شیروکی کاؤنٹی میں منگل کے روز ایک حملہ آور نے مساج پارلروں پر فائرنگ کر کے کم ازکم آٹھ لوگوں کو ہلاک کر دیا، مرنے والوں میں میں چھ ایشیائی خواتین شامل ہیں، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس چیف راڈنی برائنٹ نے بتایا کہ اٹلانٹا میں فائرنگ کا یہ واقعہ سڑک کے دونوں طرف واقع دو مساج پارلروں میں پیش آیا، وہاں چار افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شام چھ بجے فون پر ایک جگہ ڈاکہ زنی کی اطلاع ملی، جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں تین عورتوں کو مردہ پایا۔

پولیس چیف نے بتایا کہ پولیس اس واقعہ کی ابتدائی تفتیش کر ہی رہی تھی کہ اسے سڑک کے دوسری طرف واقع ایک سپا سے فون کال موصول ہوئی، جہاں گولی لگنے سے ایک عورت کی موت ہوگئی تھی اور ایک دیگر زخمی ہو گئی تھی۔

پولیس نے واقعے کے قریب سے21 سالہ مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا، حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں، امریکا میں ایشیائی افراد کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب  امریکا میں چھوٹا طیارہ گاڑی پر آگرا، بچے سمیت تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

طیارہ گرنے کا واقعہ فلوریڈا میں پیش آیا جو ایئرپورٹ سےاڑان بھرنے کے کچھ لمحوں بعد ہی حادثے کاشکار ہو کر شعلوں کی نذر ہوگیا، سنگل انجن طیارے میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود بچہ بھی دم توڑگیا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے بعد گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی، سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مشہور خبریں۔

شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے

لاوروف نے نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست تصادم اور جوہری تبادلے کے امکان سے خبردار کیا

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کے تباہ

حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

?️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے

نیشنل بینک کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نیشنل

سینٹکام کا دعویٰ: ہم نے ایران میں اپنے تازہ ترین حملے مکمل کر لیے

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کی مرکزی کمان، یعنی سینٹکام

مقبوضہ کشمیر: ایم ایل اے معراج کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے

?️ 9 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

صیہونی حکومت کس طرح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے؟

?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:جعلی صیہونی حکومت 20ویں صدی کے آغاز میں انگلستان کی قیادت

شام اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے: بشار اسد

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ بات چیت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے