دمشق اور تل ابیب کے نمائندوں کی یورپ میں خفیہ ملاقات 

دمشق اور تل ابیب کے نمائندوں کی یورپ میں خفیہ ملاقات 

?️

سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، شامی اور اسرائیلی شخصیات کے درمیان ایک خفیہ ملاقات یورپ میں ہوئی، جس میں مقبوضہ علاقوں کی صورت حال اور ابومحمد الجولانی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبری زبان کے مشہور روزنامہ یدیعوت احرونٹ  نے انکشاف کیا ہے کہ شام اور اسرائیل کی بعض اہم شخصیات کے درمیان ایک خفیہ نشست یورپ کے ایک غیر متعین ملک میں ایک نجی گھر میں منعقد ہوئی۔ اس نشست کی اطلاع روسی ذرائع ابلاغ کے توسط سے بھی سامنے آئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں شریک صہیونی نمائندے اس بات پر حیران تھے کہ شامی نمائندے اسرائیلی داخلی معاملات اور مقبوضہ علاقوں کی صورت حال پر مکمل نظر رکھتے ہیں۔ ان میں سے بعض نے نیتن یاہو کے بیانات اور خیالات میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات میں شامی نمائندوں نے واضح کیا کہ ابومحمد الجولانی جو فی الحال شام کے بعض علاقوں میں سرگرم دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ ہے داخلی بحرانوں میں بری طرح الجھا ہوا ہے اور اسرائیل کو ان بحرانوں کی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہتا،ان کے بقول، الجولانی تاحال دمشق پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
یہ خفیہ ملاقات نہ صرف شامی و اسرائیلی تعلقات کی نئی جہت کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ خطے میں بعض غیر سرکاری رابطے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں — ممکنہ طور پر علاقائی صف بندی یا سلامتی حکمت عملی کے سلسلے میں۔

مشہور خبریں۔

ہرمند معاہدے کے مطابق ایران کا معاوضہ ادا کیا جائے گا: طالبان

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت توانائی اور پانی

الحوثی کا صیہونیوں کا انتباہ

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے سربراہ نے صیہونیوں کو انتباہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر

?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف

صیہونی عوام کی اکثریت جنگ کے نتائج سے مایوس

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:ایک تازہ سروے کے مطابق 63 فیصد صیہونی عوام کا ماننا

وزیر اعظم سینیٹ انتخاباتی مہم کی خود نگرانی کریں گے

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم عمراں خان

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں

شبوا میں متحدہ عرب امارات سے منسلک فیلڈ آپریشنز روم پر حملہ

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:  یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ

اسرائیل جنوبی شام میں اوسلو معاہدے کو بحال کرنا چاہتا ہے۔ ابو مازن کی قسمت گولانی کا انتظار کر رہی ہے

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بہت سے مبصرین سلامتی کے معاہدے کا موازنہ کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے