سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے درجنوں ائمہ اور خطبا کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے درجنوں ائمہ اور خطبا کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️

جدہ (سچ خبریں) سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے درجنوں ائمہ اور خطبا کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے 54 ائمہ اور خطبا کے خاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے عہدوں سے برطرف کردیا ہے جبکہ وزارت مذہبی امور نے برطرفی کے احکامات جاری کرتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے لاتعلق رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے افراد کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں۔

اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو منفی خیالات اور نظریات سے بچانا ہے، منصب سے ہٹائے جانے والے ائمہ اور خطیبوں میں 17 کا تعلق مکہ مکرمہ، 18 کا جدہ، 3 کا طائف، 5 کا تربہ، 3 کا الخرمہ اور 4 کا قنفذہ سے ہے،  اس کے علاوہ الکامل، اللیث، الجموم اور بحرہ سے بھی کئی افراد کو برطرف کیا گیا۔

دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے صحنوں میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا، انتظامیہ امور کے نگران شیخ عبدالرحمن سدیس نے کہا کہ شجر کاری کو وژن 2030ء کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا، جس کے تحت صحنوں کی خالی جگہوں اور راہداریوں میں پودے لگائے جائیں گے۔

ادھر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران آبِ زم زم کے کولر ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

?️ 23 اگست 2025تربت: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال

صہیونیوں کا ڈراؤنا خواب جاری/ بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائی

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع سیلوان قصبے میں

شری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آگئی،شوہر نے 5 سال بعد خاموشی توڑی

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت کے نامور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی اور

صیہونی جنرل کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل نے اعلان کیا کہ جب

الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی

?️ 17 اگست 2025الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی

نیٹ فلیکس نے صارفین کے لئے گیمنگ سروس کا آغاز کر دیا

?️ 4 نومبر 2021کیلیفورنیا (سچ خبریں) دنیا بھر میں مقبول اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے

صیہونی حکومت نے حزب اللہ کے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  ہفتہ کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو کو کم کر کے 2.6 فیصد کر دیا

?️ 19 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مالی سال 25-2024 کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے