?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت شروع کررکھی ہے اور اب یہ تجارت 33 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
بھارتی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر سعودی عرب میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی گہرائی بہت مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ حقائق اور اعداد وشمار اس کی تصدیق کرتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تبادلے کا حجم 33 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اس وقت ایک اہم ترین ملک ہے، ان کا ملک خلیجی خطے، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں مضبوط سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، سعودی عرب ان میں اہم ترین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت آج سعودی عرب میں ادارہ جاتی کام ایک اچھی علامت ہے، یہی وجہ سے ہم اپنے معاشی، سیاسی اور معاشرتی پہلوؤں پر اپنے مستقبل کے کام کی بنیاد رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر اوصاف نے مزید کہا کہ چین، امریکا اور متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب بھارت کا چوتھا تجارتی شراکت دار ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ
جون
اب ٹھوس اشیاء کے پار دیکھنا ناممکن نہیں ہے
?️ 16 مارچ 2021لندن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی کی دنیا نے بڑی تیزی سے پیش رفت کی
مارچ
ایک اور امریکی سیاستدان نے تائیوان کا دورہ کیا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: مغربی حکام کے تائیوان کے دورے کے بارے میں
اگست
الاقصی طوفان کے بعد صیہونی حکومت ہینگ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اور عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اطلاعات کے
اکتوبر
طالبان کی اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے ایک
اگست
انڈونیشیا کے صدر کے ذریعہ یوکرین کا روس کو پیغام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ماسکو میں کہا کہ یوکرین
جولائی
جانسن انتظامیہ کے اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بورس جانسن کی حکومت کے ارکان کے اخلاقی سکینڈل کے بعد
ستمبر
فائزر ویکسین کے حوالے سے اسد عمر نے وضاحت کر دی
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا
جون