سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️

جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال بھی بیرون ممالک افرادکو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صرف سعودی شہری ہی محدود پیمانے پر حج ادا کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھی حج کو صرف سعودی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزرائے صحت اور حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

بیان میں زور دیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہونا، عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا اور سعودی عرب کے ویکسی نیشن اقدامات کے مطابق ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ سلطنت کی جانب سے حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو سعودی عرب نے سال 2021 کے حج کے لیے کورونا وبا کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل دستاویز جاری کی گئی تھیں جن میں حج کے حوالے سے مختلف شرائط کا ذکر کیا گیا تھا، قبل ازیں سعودی عرب نے حج کے سلسلے میں غیر ملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکومت نے گزشتہ برس حج کو محدود رکھا تھا اور اس میں صرف 10 ہزار عازمین ہی شریک ہوئے تھے جو مملکت میں مقیم تھے۔

اس وبا سے قبل سالانہ 25 لاکھ افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کرتے تھے جبکہ پورا سال عمرے کی ادائیگی بھی جاری رہتی تھی جس کی بدولت سعودی کی معیشت کو سالانہ 12 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکیوں کا سپریم کورٹ پر سے اعتماد کیوں کم ہوا؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق، جولائی 2022 میں اس عدالت

سندھ حکومت 50 لاکھ کورونا ویکسین خریدے گی

?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی  سے اضافہ ہو رہاہے اسی

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر

جنوبی شام میں داعش کا ایک رہنما ہلاک

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:داعش تکفیری گروہ کی فوجی کارروائیوں کا انچارج ابو عمر جبابی

فلسطینی قوم کو ہر قابض حکومت سے مسئلہ ہے:حماس

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

شام کو سب سے زیادہ کس نے لوٹا؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا

اوپن اے آئی کا انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کیلئے نیا ٹول متعارف کرنے کا اعلان

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘

شلپا شیٹی کے انسٹاگرام پر23ملین فالووزرہوگئے

?️ 29 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے فوٹو اور ویڈیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے