?️
لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں پولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں خاتون کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار ایک برطانوی پولیس افسر کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ ہزاروں افراد نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 48 سالہ برطانوی پولیس افسر وین کوزنز پر سارہ ایورارڈ کو اغوا اور قتل کرنے کا الزام ہے، میٹرو پولیٹن پولیس نے واقعے پر برہمی اور صدمے کا اظہار کیا کہ ان کا ایک افسر جرم کے الزام میں گرفتار ہے۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کوزنز نے 2018 میں فورس میں شمولیت اختیار کی اور حال ہی میں پارلیمنٹ اور سفارتخانے کی بطور سیکیورٹی افسر کام کیا۔
گرے رنگ کا ٹریک سوٹ پہننے کوزنز کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مختصر سماعت کے دوران ان پر عائد الزامات پڑھ کر سنائے گئے، سارہ ایورارڈ کی لاش لندن کے جنوب مشرق میں کینٹ کے وڈ لینڈ کے ایک علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔
کچھ لوگوں نے سارا کی یاد گاری پروگرام طے کیے لیکن ہائی کورٹ کے ایک جج نے کہا کہ کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے اس طرح کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔
میٹروپولیٹن پولیس نے زور دیا کہ وہ قوم کے غم و غصے کو سمجھتے ہیں لیکن کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہنا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق لندن پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، جو واقعے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
بیشتر خواتین پر مشتمل تقریباً ایک ہزار مظاہرین سارہ ایوراڈ کی تعزیت کے لیے جمع ہوئے اور ساتھ ہی انہوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا، مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ’پولیس کو اپنے فعل پر شرمندہ ہونا چاہیے۔
بیشتر خواتین نے تنہا گھر سے باہر نکلنے پر عدم تحفظ کا اظہار کیا، مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور متعدد خواتین کو کلفام کامن سے گھسیٹتے ہوئے دور لے گئی۔


مشہور خبریں۔
کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار تشویش
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس
اپریل
عورت کو مکھی سے تشبیہ دینے پر مشی خان کی عدنان صدیقی پر تنقید
?️ 8 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مشی خان نے اداکار عدنان صدیقی کے عورت
اپریل
یمنی فوج کی سعودی عرب کو خطرناک دھمکی
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ہم سعودی عرب پر
مارچ
شام کے علاقے جولان پر صیہونی قبضے کے بارے میں روس کا ردعمل
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ
دسمبر
نیتن یاہو کو وزیر جنگ اور موساد کے سربراہ سے ملنے سے روکا گیا
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریف نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر
دسمبر
پی آئی اے نے بحرین کے لئے پروازیں بحال کر دیں
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے
مئی
اسرائیل کو بم بھیجنا بند کیا جائے: امریکی کانگریس کی نمائندہ
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: مغربی رہنماؤں نے غزہ پر صہیونی حکومت کے محاصرے اور مظالم
جولائی
انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور
فروری