?️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی دہشت گرد فوجیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقنوضہ بیت المقدس کے شمالی مشرقی علاقے تلہ الفرنسیہ میں ایک فلسطینی نوجوان کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جس کے بعد قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلہ الفرنسیہ کے مقام پر ایک فلسطینی چاقو بردار نے دو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے وار کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک فلسطینی نوجوان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے زمین پر خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے، فلسطینی طبی عملے نے زخمی حالت میں پڑے فلسطینی کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے امدادی کارکنوں کو اس کی مدد سے روک دیا۔
واضح رہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی شرپسند نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چین روس فوجی مشقوں کے مقاصد
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین اور روس
جولائی
چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند
جولائی
اب اسرائیلی دنیا میں کہیں بھی جگہ محفوظ نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں Yedioth Aharonot اخبار نے لکھا ہے کہ
نومبر
ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے 5 اسٹریٹجک ابہام
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر
اکتوبر
ایران امریکہ مذکرات کے بارے میں امریکی مذاکرات کار کا اظہار خیال
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی مذاکرات کار نے انکشاف کیا کہ ایران سے ممکنہ
اپریل
ٹرمپ کے منصوبے پر حماس کے ردعمل کی حماس کے سینئر عہدیداروں نے وضاحت کی
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنماؤں نے غزہ کے لیے ٹرمپ کے
اکتوبر
یمن نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں نے ایک اور مشکل صبح کا آغاز کیا کہ چند
ستمبر
نیتن یاہو کے خلاف سزا سنائے جانے کا امکان:صیہونی اخبار
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے معتبر اخبار ہارٹیز نے رپورٹ دی ہے کہ
نومبر