سچ خبریں:جرمنی کی وزیر خارجہ آنالینا بیربوک نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی عدالت برائے جرائم کے حکم کے تحت اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے پابند ہے۔
یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وزیر خارجہ آنالینا بیربوک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو جرمنی سفر کرتے ہیں تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
انہوں نے یہ بات اٹلی کے شہر فیوگی میں گروپ سیون (G7) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران کہی۔
بیربوک نے مزید کہا کہ جرمن حکومت قوانین کی پابند ہے کیونکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
یہ بیان اُس وقت آیا جب گزشتہ جمعرات کو عالمی عدالت برائے جرائم (ICC) نے اسرائیل کے وزیرِ جنگ یوآو گالانٹ اور وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق سیف الاسلام قذافی کے بیان کا وسیع پیمانہ پر خیرمقدم
عالمی عدالت برائے جرائم کے ممبر ممالک، جن میں جرمنی بھی شامل ہے، اس کے مطابق ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ عدالت کے جاری کردہ گرفتاری کے احکام پر عمل کریں۔