?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی ناگزیر ہے اور یہ جلد مکمل ہو جائے گی۔
لبنانی خبر رساں ادارے النشرہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کے مستقبل کی حیثیت اور سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے معاملات زیر بحث آئے۔
یہ پڑھیں: اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے میں وقت کا مسئلہ ہے: صیہونی ربی
اس موقع پرنیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کا غزہ پر امریکی کنٹرول کا منصوبہ تاریخ بدل سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ کا غزہ سے متعلق منصوبہ انتہائی اہم ہے اور اس پر عملدرآمد خطے میں ایک بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔
نیتن یاہو نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا امکان محض ایک نظریہ نہیں، بلکہ یہ ایک یقینی حقیقت ہے جو بہت جلد عملی شکل اختیار کر لے گی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
پریس کانفرنس کے اختتام پر، نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا سب سے بڑا حامی قرار دیا اور کہا کہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ تم وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہو، اسی وجہ سے ہم تمہاری بے حد عزت کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شفقت محمود اجلاس صوبائی وزراء تعلیم
جنوری
نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔ مریم نواز
?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
جون
حزب اللہ کے خیبر آپریشن کے اہم پیغامات
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ خیبر
اکتوبر
شائقین کا جوش و خروش پی ایس ایل کی رونق بڑھنے کا سبب بنا
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی
فروری
عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب
اکتوبر
کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعہ کی صبح ایک پریس
دسمبر
ہم نے زمینی میزائل سے سعودی ڈرون کو مار گرایا
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے صوبہ حجہ میں جارح جاسوس ڈرون کو
مئی
کویت حیدرآباد میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے ہسپتال قائم کرے گا:وزیر اعلی سندھ
?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ
اپریل