صیہونیوں کو اسلحہ کی ترسیل کے خلاف احتجاج میں مراکشی بندرگاہ کے ملازمین کے اجتماعی استعفے

صیہونیوں کو اسلحہ کی ترسیل کے خلاف احتجاج میں مراکشی بندرگاہ کے ملازمین کے اجتماعی استعفے

?️

سچ خبریں:اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل پر احتجاج کرتے ہوئے مراکش کی اہم بندرگاہ طنجہ میں بین الاقوامی شپنگ کمپنی میرسک کے کئی ملازمین نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا۔

مراکش کی اہم بندرگاہ طنجہ میں بین الاقوامی شپنگ کمپنی میرسک کے کئی ملازمین نے اجتماعی استعفیٰ دے کر اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ استعفے اس وقت دیے گئے جب ایک امریکی جہاز، جس پر اسلحہ لدا ہوا تھا، بندر پر لنگرانداز ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا

روسی میڈیا روسیا الیوم کے مطابق، کمپنی میرسک گزشتہ نومبر سے بندر طنجہ کو اسرائیل کے لیے اسلحہ منتقل کرنے کا ایک مرکزی مرکز بنا چکی ہے۔

اس دوران درجنوں ملازمین کو اسلحہ بردار جہازوں کی تخلیہ کاری پر مجبور کیا جا رہا تھا، جس پر ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے مذہبی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر اعتراض کرتے ہوئے اجتماعی استعفیٰ پیش کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مراکش میں اسرائیل کے ساتھ عسکری یا تجارتی تعلقات پر عوامی غصہ ظاہر ہوا ہو، اس سے قبل بھی مراکش بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے جن میں شہریوں نے تل ابیب کے ساتھ کسی بھی قسم کی عسکری یا اقتصادی شراکت داری کو فلسطینیوں کے خلاف غداری قرار دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے کام نہ کرنے والے ملازمین پر دباؤ بھی ڈالا جا رہا تھا، لیکن پھر بھی درجنوں مزدوروں نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا اور نوکری چھوڑنے کو ترجیح دی۔ ملازمین نے اس اقدام کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف پرامن مزاحمت قرار دیا ہے۔

اس واقعے نے مراکش میں اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر جاری تنقید کو مزید تقویت دی ہے۔ طنجہ بندرگاہ مراکش کے سب سے بڑے بحری تجارتی مراکز میں سے ہے، اور اگر اس کا استعمال اسلحہ کی ترسیل کے لیے جاری رہا، تو عوامی غصہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف

مراکش حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر رکھے ہیں، تاہم عوامی سطح پر ان تعلقات کی شدید مخالفت جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

?️ 7 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر

اسرائیلی حکومت کا غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملہ

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے

قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے

?️ 24 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) میرپور ماتھیلو میں گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی

مشرقی لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے خیموں میں آتشزدگی

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشرقی لبنان کے عرسال علاقے میں واقع شامی مہاجرین کے ایک

آڈیو لیکس کیس: اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اِن کیمرا سماعت کی استدعا

?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی

گندم سبسڈی میں کمی کیخلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

?️ 26 جنوری 2024گلگت بلتستان: (سچ خبریں) گلگت بلتستان بھر میں گندم سبسڈی میں کمی

حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کر دیا

?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دسویں بارہویں

، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے