?️
میکسیکو (سچ خبریں) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں 5سرکاری ملازم شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے، حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کا قافلہ گشت پر مامور تھا، جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہاں مسلح گروہ اور جرائم پیشہ افراد نے اپنی آماج گاہ بنائی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ ملک کے جنوبی شہر حرینہ میں پیش آیا اور نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر وزارتی ملازمین کی حفاظت پر مامور پولیس قافلے کو نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والوں میں 5سرکاری ملازم شامل ہیں۔
کارروائی کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس قافلے پر حملے کے بعد میکسیکو نیشنل گارڈ اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو طلب کرکے بڑے پیمانے پر حملہ آروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ادھر میکسیکو کے وزیر برائے سکیورٹی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے کے لیے حملہ آوروں کو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شمالی امریکی ملک میکسیکو منظم جرائم اور منشیات کے کاروبار سے منسلک مسلح گروہوں کے حوال ےسے مشہور ہے جبکہ علاقے متعدد جگہوں پر بھی جرائم پیشہ گروہوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
تین ارب ڈالر مالیت کے میزائل کویت روانہ
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ اور جمہوری حکومتوں میں خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں
اکتوبر
مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے انعقاد سے دشمنوں میں غصہ
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:قدس شریف کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اکرام صبری نے
مارچ
صیہونی صحافی کا قابض فوج کے خفیہ بحران کا انکشاف
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج
ستمبر
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی
جنوری
پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے:شیخ رشید
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں
اگست
ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا، صیہونیوں کا اعتراف
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے کوبارہ میزائل حملوں،
جون
طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کا پتا گول کر دیا
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں کرائے گئے ایک نئے سروے کے نتائج
نومبر
یوکرین کی صیہونیوں سے اینٹی ڈرون سسٹم کی خریداری
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک عبرانی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک صہیونی
ستمبر