سچ خبریں: ایک صہیونی عہدیدار نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات، لبنان کے ساتھ جنگ کے نقصانات سے کئی گنا زیادہ ہیں۔
شمالی مقبوضہ علاقوں میں آتشزدگی کے بعد اور اس آگ پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ اس آگ سے ہونے والے نقصانات لبنان کے ساتھ جنگ سے کئی گنا زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے آتشین غبارے صیہونیوں کے لئے وبال جان
اگرچہ صہیونی حکام نے اعلان کیا تھا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن اب خبریں یہ بتا رہی ہیں کہ اس حکومت کے اہلکار ابھی تک آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے صہیونی حکام نے بتایا کہ 12 فائر فائٹنگ ٹیمیں اب بھی کرن نفتالی کے علاقے میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی
بعض میڈیا اداروں نے اس وسیع پیمانے پر آتشزدگی کو مشکوک قرار دیا ہے، لیکن صہیونی میڈیا اور حکام نے اس بارے میں واضح طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔