غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

 غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️

سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار 331 تک پہنچ گئی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہداء کی تعداد 56331 جبکہ زخمیوں کی تعداد 132632 ہو چکی ہے۔ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی ریاست کے فوجی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 56 ہزار 331 تک پہنچ چکی ہے۔
فلسطینی خبررساں ادارے شہاب کے مطابق، غزہ میں وزارت صحت نے ایک تازہ بیان جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی افواج کے حملوں کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی تازہ ترین تفصیلات پیش کیں۔
وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 56331 افراد شہید ہو چکے ہیں،اس کے ساتھ ہی وزارت نے واضح کیا کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 132632 تک جا پہنچی ہے،مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 شہداء کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں،اسی مدت میں 174 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ 2025 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی نئی لہر میں 6003 فلسطینی شہید جبکہ 20591 افراد زخمی ہو چکے ہیں،اس دلخراش صورت حال کے باوجود، وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ ہزاروں افراد اب بھی غزہ میں لاپتہ ہیں یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

صوبوں میں انتخابات: 4 ممبرز نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا، باقی بینچ ازخود نوٹس سنتا رہے گا، چیف جسٹس

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات

ہلیری کلنٹن کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر اعتراض

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی یونیورسٹی کیمپس

صیہونی ریاست کی صورتحال؛ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے بڑے

واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی سے متعلق اہم بیان جاری

?️ 17 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)واٹس ایپ صارفین کے لئے عالمی سطح پر مقبول ویڈیو کالنگ

مشہور برطانوی گلوکار کا اسلام قبول کرنے اعلان

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانیہ کے معروف گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متأثر

غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد

?️ 22 جون 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے

غزہ کی تباہی کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت

آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری

?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے