?️
الجزائر (سچ خبریں) افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے بارے میں افریقی ملک الجزائر نے اہم بیان اجری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افریقی اتحاد میں اسرائیل کی شمولیت افریقی ہائی کمیشن کا فیصلہ نہیں ہے اور اس سے الجزائر کا فلسطین سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہوگا۔
الجزائر کا کہنا ہے کہ افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے بارے میں یونین کے تمام رکن ممالک سے مشورہ نہیں لیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق الجزائری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی افریقی یونین میں شمولیت کا فیصلہ افریقی ہائی کمیشن کا فیصلہ نہیں، اس فیصلے سے الجزائر کی قضیہ فلسطین سے متعلق پالیسی اور موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو افریقی یونین میں شامل کرنے کا فیصلہ تمام رکن ممالک کی مشاورت سے نہیں کیا گیا، اسرائیل کو افریقی یونین میں شامل کرنے سے صہیونی ریاست کے ناپسندیدہ طرز عمل اور اس کی غیرقانونی سرگرمیوں پر خاموشی نہیں برتی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے افریقی یونین میں مبصر رکن کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ افریقی یونین میں مبصر رکن کا درجہ حاصل کرنے کا مقصد اسرائیل کے سفارتی دائرے کو مزید وسعت دینا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یایئر لاپیڈ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تل ابیب نے افریقا کے 46 ملکوں کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
توانائی پر غلبہ؛ امریکہ کا عراق پر قبضہ کرنے کا منصوبہ
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: بغداد میں امریکی سفارت خانے نے حال ہی میں عراقی
اگست
فلسطینیوں کی امداد کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے گزشتہ رات
دسمبر
’ہائر ایجوکیشن پر قبضے کرنے میں تمام صوبائی حکومتیں متحد ہیں‘
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاست سے ہٹ کر دیکھا جائے تو سیاسی
فروری
روس منگل سے یوکرین کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:بلومبرگ کی ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا
فروری
روپے کی قدر میں اضافہ نویں روز بھی جاری
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے
اکتوبر
آزادی اظہار رائے کا گہوارا کہلانے والے فرانس میں مسلمانوں کے حقوق کی پامالی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی حکام تقریباً 80 لاکھ مسلمانوں کی میزبانی کے باوجود اسلام
دسمبر
بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
?️ 13 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
ترکی کا 2024 کا بجٹ کیسا ہے؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: پیپلز ریپبلک پارٹی کے نمائندے نے آئندہ سال کے بجٹ
دسمبر