اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے تازہ ترین دہشت گردی کی کاروائی کرتے ہوئے درجنوں فلسطینی طلبہ کو دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم برزیت یونیورسٹی سے درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو ترمس عیا گاؤں سے بس کے ذریعے واپس آرہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاؤں میں اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک فلسطینی نژاد امریکی خاندان کا گھر بھی گرا دیا تھا، جن پر مغربی کنارے میں ایک یہودی طالب علم پر فائرنگ کا الزام تھا۔

اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے متعدد افراد دہشت گردی کی سرگرمیوں سمیت رقوم کی منتقلی، اکسانے، جدایا اور سماریا میں حماس کی سرگرمیوں کے لیے انتظامات میں براہ راست ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ حماس فلسطین کی غزہ پٹی میں 2007 سےحکمران جماعت ہے اور رواں برس مئی میں حماس کے خلاف 11 دنوں تک اسرائیل نے بمباری بھی کی تھی جبکہ یورپی یونین اور امریکا نے حماس کو دہشت گرد جماعت کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔

اسرائیل نے طلبہ کی گرفتاری کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ فوج، پولیس اور مقامی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرزیت یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک سیل سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شین بیٹ نے اس حوالے سے تفتیش کی تھی اور معلومات اکھٹی کی تھیں۔

دوسری جانب فلسطینیو کے پرزنرز کلب کے مطابق گرفتار کیے گئے طلبہ کی تعداد 45 ہے لیکن 12 کو رہا کردیا گیا تاہم 33 طلبہ تاحال حراست میں ہیں اور ان میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے روایتی انداز میں فلسطینی طلبہ کی گرفتاری کی ہے اور سیکڑوں طلبہ کو تعلیم کے حصول میں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

بیرزیت یونیورسٹی نے ایک بیان میں طلبہ کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے، اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ طلبہ کی بحفاظت فوری رہائی کے لیے مداخلت کرے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:دنیا بھر میں انٹرنیٹ پابندیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ

اَیپک اجلاس کے سائے میں امریکہ اور چین کے صدور کی ملاقات، کیا تجارتی جنگ ختم ہونے والی ہے؟

?️ 26 اکتوبر 2025اَیپک اجلاس کے سائے میں امریکہ اور چین کے صدور کی ملاقات،

واشنگٹن اور ماسکو میں شدید تناؤ، امریکہ روسی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے

?️ 8 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے

جمہوریت کا گہوارہ کہلانے والوں کے لیے پتیلوں والا مظاہرہ ناقابل برداشت

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:فرانسیسی مظاہرین نے حکومتی عہدیداروں تک اپنی بات پہنچانےے کے لیے

صیہونی حکومت کا غزہ میں شکست کا مکمل اعتراف

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حکومت کی کابینہ کے ایک سیاسی ذریعے

طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو شدید دھمکی دے دی

?️ 26 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پہلگام واقعہ پر نقطہ نظر سے آگاہ کیا

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں

آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے