اسرائیل نے 85 فیصد غزہ کو فوجی علاقہ قرار دے دیا؛ آنروا کی شدید مذمت

اسرائیل نے 85 فیصد غزہ کو فوجی علاقہ قرار دے دیا؛ آنروا کی شدید مذمت

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آنروا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے 85 فیصد حصے کو فوجی علاقہ قرار دے کر لاکھوں فلسطینیوں کو جبری بےدخل کیا ہے۔ آنروا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (آنروا) نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی اقدامات پر شدید تنقید کی ہے، رپورٹ کے مطابق، آنروا نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی کے 85 فیصد حصے کو زبردستی خالی کرا کر اسے فوجی علاقہ قرار دے دیا ہے، جہاں جبری بےدخلی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
آنروا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، مارچ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک 7 لاکھ 14 ہزار سے زائد فلسطینی ایک بار پھر اپنے گھروں سے بےدخل ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں ایندھن کا بحران شدید تر ہو گیا ہے، کیونکہ گزشتہ چار ماہ سے اس علاقے میں کوئی بھی ایندھن نہیں پہنچ سکا۔
آنروا نے خبردار کیا کہ غزہ میں صحت و علاج کی ضروریات کو پورا کرنے میں سنگین عملی مشکلات درپیش ہیں۔ ان مشکلات میں طبی مراکز کی وسیع پیمانے پر تباہی، مریضوں اور طبی عملے کی محفوظ نقل و حرکت میں رکاوٹیں، اور طبی سامان و ایندھن کی ترسیل پر سخت پابندیاں شامل ہیں۔ ان مسائل کے باعث شہریوں کی جانیں شدید خطرے میں ہیں۔
آخر میں، آنروا نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر جاری بربریت کے فوری خاتمے اور اس خطے میں فوری جنگ بندی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے، اور اسے موجودہ صورتحال میں سب سے بہترین حل قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی اہلکار: بند سرحدوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو مفلوج کر دیا ہے

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کی "قومی وطن” پارٹی کے مرکزی چیئرمین نے افغانستان

پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں کے اعدادوشمار

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:2 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت صیہونی حکومت کے سنگین جرائم

بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے

امریکی عوام میں فلسطین کی حمایت بڑھنے لگی

?️ 27 فروری 2026امریکی عوام میں فلسطین کی حمایت بڑھنے لگی ایک نئے سروے کے

حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی

?️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید

ڈپٹی کمشنر اور سرکاری ٹیم پر 40 سے 50 شرپسندوں نے فائرنگ کی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

?️ 4 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) لوئر کُرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے

سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، 15سے زائد خوارج ہلاک

?️ 28 دسمبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے