?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود عباس نے یہ اعلان کرکے قوم کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ محمود عباس کی طرف سے فلسطین میں انتخابات کا التوا افسوسناک ہے، محمود عباس کے اس اعلان سے فلسطینی قوم کو ایک بہت بڑے خلا میں دھکیل دیا گیا ہے۔
الاقصیٰ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطین میں انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ منسوخ کرنا افسوسناک ہے اور اس کے نتیجے میں فلسطینی علاقے کو خالی کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے مسائل کو انتخابات کے بعد حل کیا جانا تھا مگر الیکشن ملتوی کرکے اداروں تشکیل نو اور دیگر حل طلب مسائل کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کا التوا انہیں منسوخ کرنے اور فلسطینی قوم سے اس کا سیاسی حق غصب کرنے کے مترادف ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ القدس میں انتخابات کےانعقاد پر کوئی اختلاف نہیں بلکہ اختلاف اس بات پر ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے الیکشن ملتوی کرکے قابض دشمن کو خوش کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تمام فلسطینی القدس کی جنگ اور القدس میں انتخابات کرانے کے عزم پر قائم ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل فلسطینی صدر محمود عباس نے رواں ماہ ہونے والے فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اسرائیل بیت المقدس میںانتخابات کرانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے، اس لیے ہم فلسطین کے دوسرے علاقوں غرب اردن اور غزہ میں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔
حماس اور دوسری فلسطینی سیاسی جماعتوں نے محمود عباس کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تحریک فتح کی ممکنہ شکست کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔
لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری
جنوری
ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات
جون
شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق
جنوری
پانچویں عراقی پارلیمنٹ کا ریکارڈ؛ الحلبوسی کی برطرفی اور پاپولر موبلائزیشن قانون کی ناکامی
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: گزشتہ سال عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی برطرفی اور اس
اکتوبر
ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار
ستمبر
’ویوو‘ ایس سیریز کے دو فونز پیش
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی ایس سیریز کے دو فونز
جون
عمان کے مفتی اعظم کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم نے غزہ کی جنگ اور فلسطینی مزاحمت
مئی
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا منصب سنبھال لیا
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل امجد خان
اکتوبر