اسماعیل ہنیہ کی مراکشی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطینی قوم کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسماعیل ہنیہ کی مراکشی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطینی قوم کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

?️

رباط (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی مراکشی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں فلسطینی قوم کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے مراکش کے دورے کے دوران رباط میں مراکشی وزیراعظم سعد الدین عثمانی سے ملاقات کی۔

مراکشی وزیراعظم اور حماس کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معرکہ سیف القدس، قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مراکشی وزیراعظم عثمانی نے یقین دلایا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے ہرممکن امداد فراہم کرنے کے ساتھ فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ حماس کا وفد بدھ کی شام کو مراکش کے دورے پر رباط پہنچا تھا، قبل ازیں حماس کے وفد نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس چیف سے بھی ملاقات کی تھی، قاہرہ کے بعد حماس کا وفد مراکش پہنچا ہے جب کہ آئندہ ہفتے حماس کی قیادت موریتانیہ کا دورہ کرے گی۔

حماس کی قیادت نے مراکش کے دورے کے دوران وزیراعظم سعدالدین عثمانی سے ملاقات میں انہیں فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔

حماس کے وفد کا مراکش میں سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا، چند روزہ دورے کے دوران حماس کی قیادت مراکشی وزارت خارجہ کے عہدیداروں سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

مشہور خبریں۔

دن رات لیکچرز دینے والے ان مسائل کا حل نکالیں جو سیلاب کی وجہ بنے، وزیر اعظم

?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 28 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی ضلع کچہری نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں

اعظم خان سواتی کا آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ پر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے

کیا صیہونی ریاست میں ایک اور طوفان آنے والا ہے؟ ممتاز عربی اخباروں کی سرخی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں ہونے والا حالیہ فدائی حملہ اور اسرائیل کی

عراقی وزیراعظم نے ملک میں مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جو اس وقت

ایران پاکستان اسٹریٹجک اتحاد پر مغربی ممالک پریشان؛ کیا خطے میں ایک نیا محور تشکیل پا رہا ہے؟

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:ایران اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف بڑھتے ہوئے

مراد سعید کی اپوزیشن پر شدید تنقید، لوٹ ماربچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعیدنے اپوزیشن پر شدید

ستمبر میں ملکی قرضوں اور جی ڈی پی کا تناسب کم ہو کر 65.7 فیصد رہ گیا

?️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں اور جی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے