?️
سچ خبریں:شام کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے اس ملک کے مشرقی حمص اور مغربی علاقوں میں صرف چار دن کے دوران 100 افراد کو قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، داعش کے دہشت گردوں نے حمص کے مغربی اور مشرقی دیہاتوں پر حملے کیے اور 13 افراد کو گرفتار کرکے انہیں گولی مار دی، جو اپنے علاقوں کی جانب سفر کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟
داعش کے دہشت گردوں نے اپنی ان کارروائیوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان مظالم کے شکار افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق، داعش بغیر کسی مزاحمت کے ان جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، اور نہ ہی تحریر الشام یا دیگر دہشت گرد گروہوں نے ان مظالم کے خلاف کوئی اعتراض کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیاس آرائیاں بھی ہو رہی ہیں کہ عراق کی سرحد کے قریب داعش کو کارروائیوں کے لیے آزاد چھوڑنے میں ان گروہوں کے ساتھ ممکنہ تعاون ہے۔
مزید پڑھیں: شام میں داعش کے کیمپ سے عراق کو کیا خطرہ ہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
قابل ذکر ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں دوبارہ سے عوامی مقامات پر قتل و غارت اور سزائیں شروع ہو چکی ہیں، جس نے ملک کو شدید عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا
جولائی
جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی
ستمبر
الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا قوم کے نام پیغام
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا
جولائی
فواد چوہدری کا ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق اہم بیان
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق چیف
نومبر
پاکستان اور افغان طالبان میں روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے
دسمبر
گمشدہ خزانہ ؛ صیہونیوں کی غزہ پر غیر معمولی بمباری کا راز
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم نے گمشدہ خزانہ کے عنوان سے اپنے ایک
اکتوبر
نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ
اپریل
رام اللہ پر ایک بار پھر صیہونی یلغار
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی
اگست