سابق انٹیلیجنس چیف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فوج نے مبینہ طور پر آئی ایس آئی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو نشر ہونے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی فوج نے خود احتسابی کے طور پر تشکیل دی تھی اور اس کی سربراہی ایک حاضر سروس میجر جنرل کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ کمیٹی سپریم کورٹ اور وزارت دفاع کی ہدایات کی روشنی میں تشکیل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم ٹاپ سٹی کی انتظامیہ نے سابق آئی ایس آئی چیف کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اس کے مالک معیز خان کے دفاتر اور رہائش گاہ پر چھاپے کا منصوبہ بنایا۔

گزشتہ سال 8 نومبر کو سپریم کورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سے کہا تھا کہ وہ سابق لیفٹیننٹ جنرل اور ان کے معاونین کے خلاف اپنی شکایات کے ازالے کے لیے وزارت دفاع سمیت متعلقہ حلقوں سے رجوع کرے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی تشکیل شدہ انکوائری کمیٹی اپنے نتائج کی روشنی میں رپورٹ تیار کرے گی اور اسے متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

بعد ازاں 15 نومبر کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہو گئے تو یہ ملکی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔

یہ آبزرویشن اس وقت سامنے آئی جب عدالت عظمیٰ نے 8 نومبر کو آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت ٹاپ سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک معیز احمد خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان

?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم

صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اپنے مزید 3 فوجیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے پیر کی رات جبالیہ میں حکومت کی

سیکورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا

?️ 29 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

غزہ میں غذائی تحفظ کی صورتحال تشویشناک

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے

امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ایران پر حملے پر ہنگامہ کھڑا ہو

سندھ کا ترقیاتی بجٹ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ شرجیل میمن

?️ 2 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

ایف بی آئی اور ڈچ پولیس کی مدد سے پاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک بے نقاب

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی

سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن، ہاؤسنگ سوسائٹی کے انضمام کے مقدمے کو براہ راست چلانے کی ہدایت

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے