ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

🗓️

تہران (سچ خبریں)  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں کی جانے والی تجاویز قابل قبول نہیں ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں نہیں مانا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے ویانا میں جاری مذاکرات میں پیش کی گئی ابتدائی تجاویز اس قابل بھی نہیں کہ ان پر نظر ڈالی جا سکے۔

خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کی یورینیم افزودگی کے لیے تعمیر کردہ مرکزی تنصیب نطنز جوہری سینٹر پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر عالمی طاقتوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے خلاف ان کی آنکھیں کھولی جاسکیں۔

رمضان کے آغاز پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز بالعموم توہین آمیز اور متکبرانہ ہوتی ہیں، اور اس قابل نہیں ہوتیں کہ ان پر غور کیا جائے۔

انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وقت ختم ہوتا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تھکا دینے والی نہیں ہونی چاہیے، وہ ایسی نہیں ہونی چاہیے کہ فریق اسے کھینچتے اور طول دیتے رہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر کیے جانے والے حملے کے جواب میں ان کے ملک نے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے مغربی قوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی برائی کا جواب ہے، اس سے پہلے ایران 20 فیصد تک یورینیم افزودہ کرتا تھا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حملے میں نقصان کا شکار ہونے والے جنریشن کے سینٹری فیوجز کی جگہ اب جدید ترین سینٹری فیوجز بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مغربی قوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ بات چیت کے دوران ہمارے ہاتھ خالی ہوں، لیکن ہمارے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں۔

ادھر ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے بات چیت کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے، 2015ء میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے میں شریک ممالک کے اعلیٰ حکام ویانا میں اس سلسلے میں ایک بار پھر مل بیٹھے، اس بات چیت کا مقصد امریکا اور ایران کو اس معاہدے میں واپس لانا ہے۔

مشہور خبریں۔

سی ٹی ڈی نے اہم  کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

🗓️ 21 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے اہم

امریکیوں میں بائیڈن کی غیر مقبولیت نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ میں مارننگ کنسلٹنگ پول سے پتہ چلتا ہے کہ

فلسطین کی حمایت نہ کرنے والے عرب غدار ہیں: اسلامی جہاد

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر سرایا القدس

حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی

🗓️ 13 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و

صہیونیوں کو مغربی کنارے سے خدشات

🗓️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی عہدیدار

صیہونیوں نے اب تک کتنے فلسطینی بچوں کو بن ماں کیا ہے؟

🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر

لاوروف کی پرواز کو روکنے کے بعد روس کی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو میزائل کا خطرہ

🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:  بلغاریہ، مقدونیہ اور مونٹی نیگرو کی جانب سے روسی وزیر

کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

🗓️ 24 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمدخان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے