?️
انقرہ (سچ خبریں) انٹالیا ڈپلومیسی فورم کے موقع ایرانی، ترکی اور افغان حکام کے مابین اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں تینوں ممالک کے رہنما آپسی تعلقات کو بڑھانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اتوار کے روز ایران اور افغانستان کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کا اعلان کیا جس کا مقصد تعلقات کو بڑھانا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اناطولیہ نیوز ایجنسی نے آئی آر این اے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ انٹالیا ڈپلومیسی فورم کے موقع پر اپنے ایرانی اور افغان ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس سہ فریقی اجلاس میں، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفتوں کا جائزہ لینے کے علاوہ سلامتی، توانائی، مواصلات اور غیر رسمی نقل مکانی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انٹالیا ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو کی دعوت پر بدھ کے روز انٹالیا کے لئے روانہ ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ انٹالیا ڈپلومیسی فورم کا آغاز گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریر سے ہوا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں مختلف ممالک کے اعلی عہدے دار، وزرائے خارجہ، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے سربراہان اور ممتاز سفارتکار شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ انٹالیا ڈپلومیسی فورم میں جنوبی قفقاز میں امن اور تعاون کے نئے مواقع، علاقائی یکجہتی کو مستحکم کرنا، ایشیاء میں علاقائی تعاون، افریقہ، مشرق وسطی اور خلیج فارس کے ساتھ تعلقات، بین الاقوامی تعلقات، مہاجرین اور تارکین وطن، اقتصادی سفارتکاری اور تجارت، مواصلات اور ورچوئل ورلڈ میں جعلی خبروں جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل
اگست
شاہ محمود قریشی کا ’تمام اسٹیک ہولڈرز‘ پر انتہاپسندوں کی واپسی کا الزام
?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
اپریل
عالمی میڈیا میں امام خمینی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کا عکس
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا امام خمینی کی رحلت کی
جون
اسرائیلی فوج کے نیول کنٹرول بیس پر حزب اللہ کا میزائل حملہ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
غیرملکی پروازوں کی تعداد میں مزید کمی کردی گئی
?️ 2 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث
مئی
3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج
جون
واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے
مئی
اسرائیل ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کمزور جوہری معاہدے پر پریشان:یروشلم پوسٹ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اسرائیلی حکام کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
اپریل