?️
سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم خط کی اشاعت کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر ردعمل دیکھنے کو ملا
بھارتی میڈیا کا ردعمل
ہندی زبان کے نیوز چینل نیوز 18نے ایران کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام خط کو ہائی لائٹ کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل مخالف مظاہروں میں شامل طلباء کو قرآن سے واقفیت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
اس میڈیا نے خط کی اشاعت سے پہلے کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط اس وقت جاری ہوا ہے جب حالیہ ہفتوں میں رفح پر صہیونی حکومت کے زمینی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں اور "ہر آنکھ رفح پر ” مہم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
مصری میڈیا
عرب دنیا کے معروف میڈیا "مصراوی” نے خبر دی کہ ایرانی رہبر نے امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے جرائم کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک ہزار امریکی طلباء کی گرفتاری
رپورٹ میں کہا گیا کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے اپنے سرکاری ویب سائٹ پر امریکی طلباء کے نام خط میں کہا ہے کہ "آپ اب مزاحمت کے محاذ کا حصہ ہیں اور آپ نے اپنے آمرانہ حکومتوں کے دباؤ کے باوجود شرافتمندانہ جدوجہد شروع کی ہے، جو کھلے عام غاصب اور ظالم صہیونی حکومت کی حمایت کرتی ہیں۔”
سعودی میڈیا کا ردعمل
سعودی عرب کے حکومتی ترجمان اخبار الشرق الاوسط نے فرانس پریس ایجنسی کے حوالے سے خبر دی کہ ایرانی رہبر نے غزہ میں جنگ کے خلاف امریکی طلباء کے احتجاج کی حمایت کی۔
الشرق الاوسط نے خط کے اس حصے کو نمایاں کیا جس میں ایرانی رہبر نے امریکی طلباء سے کہا کہ آپ اب تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہیں۔”
عربی میڈیا کا ردعمل
عربی میڈیا نے بھی وسیع پیمانے پر اس خط کی تشہیر کی اور امریکی طلباء کے ساتھ آیت اللہ خامنہ ای کی ہمدردی اور ان کے شرافتمندانہ موقف کی تعریف کو اجاگر کیا۔
المیادین چینل نے اپنا سرورق اس خط کو بنایا، لبنان کی ویب سائٹ النشرہ نے مکمل خط شائع کیا جبکہ المنار نے اس خط کو ہم دلی کا پیغام قرار دیا۔
عراقی ویب سائٹ شفق نیوز نے خط شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایرانی رہبر نے فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی نوجوانوں اور طلباء کو مزاحمت کا حصہ قرار دیا ہے۔
لبنان کی ویب سائٹ العہد نے بھی خط کے اس حصے کو نمایاں کیا جس میں امریکی طلباء کے ساتھ ہمدردی اور فلسطینی عوام کی حمایت میں ان کے شرافتمندانہ موقف کی تعریف کی گئی۔
ترکی کے ٹی آر ٹی چینل کا ردعمل
ترکی کے چینل ٹی آر ٹی نے آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم پیغام کو نمایاں کیا، جس میں انہوں نے فلسطین کی حمایت میں امریکی طلباء کی کارروائیوں کی تعریف کی۔
ٹی آر ٹی نے خط کے اس حصے کو نمایاں کیا جس میں آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی طلباء سے کہا کہ آپ اب تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہیں… اور آپ نے اپنی ظالم حکومت کے دباؤ کے باوجود شرافتمندانہ جدوجہد شروع کی ہے جو کھلے عام غاصب اور ظالم صہیونی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کی بین الاقوامی سطح پر گونج
ٹی آر ٹی نے لکھا کہ آیت اللہ خامنہ ای اس بات پر زور دیا کہ فلسطین ایک خودمختار سرزمین ہے اور ایک ایسی قوم ہے جو مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں پر مشتمل ہے، جس کا ایک طویل تاریخی پس منظر ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو سیاسی، اقتصادی اور فوجی مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
5 سال سے کم عمر کے 1.1 ملین افغان بچے شدید غذائی قلت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا
مئی
جماعت اسلامی کا کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں پر
مئی
دو دن سے ہم پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ
مئی
یاسر حسین دنیا کے حسین ترین انسان ہیں: اقراء عزیز
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے
نومبر
امریکہ اندرونی تقسیم اور اتحاد کے فقدان کا شکار ہے: کسنجر
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور مشہور امریکی حکمت عملی ساز ہنری
فروری
کیا عراق اور شام کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کا حق نہیں ہے؟
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:فٹ بال ورلڈ فیڈریشن نے عراق اور شام کو ورلڈ کپ
جولائی
اسماعیل ہنیہ کا الجزائر کے کھلاڑی کے صیہونی مخالف اقدام کا خیر مقدم
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے الجزائر
نومبر
حمدان: ٹرمپ نیتن یاہو کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ نیتن
جولائی