?️
سچ خبریں:بھارت نے کشیدگی پھیلانے کے الزام میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا، جن کے مجموعی طور پر 63 ملین فالورز تھے، اس اقدام کے ساتھ ہی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے 16 پاکستانی چینلز بشمول یوٹیوب پر موجود کئی معروف نیوز چینلز کو بند کر دیا ہے، بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ نیٹ ورکس فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والی مواد نشر کر رہے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بند کیے گئے ان چینلز کے مجموعی طور پر 63 ملین فالورز تھے۔ یہ کارروائی بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔
ادھر، بھارتی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
بیان کے مطابق، پاکستانی فوج نے گزشتہ شب جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے کوپوارہ اور پونچھ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی افواج نے اس پاکستانی کارروائی کا فوری جواب دیا۔
یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں کے ایک گروپ پر حملہ ہوا، جس کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں مزید تناؤ آ گیا ہے، اور سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے تبادلے کی خبریں تواتر سے سامنے آ رہی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
عرب لیگ کی صیہونیوں کو دھمکی
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی
جون
نئے شامی حکمرانوں کا شامی اقوام کو متحد کرنے کا منصوبہ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی قیادت میں شام کی نئی
دسمبر
ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی
مئی
واشنگٹن بیجنگ کے بارے میں اپنی غلط پالیسی بند کرے:چین
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ اس ملک کے
مارچ
ملک بھر میں کورونا کے 3772 نئے کیسز رپورٹ، 80 افراد کا انتقال
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی پکڑ رہی ہے
اگست
برطانیہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کو جرم قرار دینے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی حکومت پچھلی حکومت کی
دسمبر
ہم نے دوسرے ممالک میں بہت مداخلت کی:امریکی سابق عہدہ دار کا اعتراف
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب جان بولٹن نے متعدد انکشافات
جولائی
عراق کے فیصلہ کن سیاسی دن
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:عراق میں سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے سیاسی گروپوں
مئی