?️
کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے افغانستان پر آئے دن حملوں اور متعدد اضلاع پر قبضے کو دیکھتے ہوئے بھارت نے افغانستان سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے چیف ترجمان اریندم باغچی نے ایک بیان میں کہا کہ قندھار شہر کے قریب شدید لڑائی کے سبب بھارتی عملے کو فی الحال واپس لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، افغانستان میں رونما ہوتی ہوئی سلامتی سے متعلق صورتحال کا قریبی جائرہ لے رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قندھار میں بھارت کے قونصل خانے عارضی طور پر مقامی عملہ چلا رہا تھا۔
طالبان عہدیداران نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے، تاہم افغان عہدیداران نے طالبان کے دعوے کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
علاوہ ازیں بھارت کے وزیر خارجہ نے تشدد میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ زدہ ملک کی صورتحال کا براہ راست اثر علاقائی سلامتی پر پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان نے صوبہ قندوز کے نواح میں شدید لڑائی کے بعد شہر پر کنٹرول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اپریل کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد طالبان نے پورے ملک میں پیش قدمی کی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں کئی اضلاع کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اکثر لڑے بغیر ان کے قبضے میں آگئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انہوں نے تاجکستان، ازبکستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ کر لیا، تاہم روس کے دارالحکومت ماسکو میں پریس کانفرنس کے موقع پر طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ صوبائی دارالحکومتوں پر حملہ یا زبردستی قبضہ نہیں کریں گے اور افغانستان کی قیادت کے ساتھ سیاسی حل کی امید ظاہر کی۔
مشہور خبریں۔
آرمی ایکٹ:اٹارنی جنرل کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جولائی
ترک محنت کشوں کا مہنگائی کے خلاف وسیع مظاہرہ
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زندگی گزارنے کی مہنگی
نومبر
ٹرمپ نے کئی روس مخالف پابندیوں کو ایک سال کے لیے بڑھایا
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
مارچ
سپریم کورٹ میں عارضی بنیادوں پر ججوں کی تعیناتی کیوں کی جا رہی ہے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
جولائی
نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش
?️ 22 جولائی 2021فیصل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس
جولائی
سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور کمیٹیوں نے سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ
اپریل
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
بیرون ملک بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ میں پیش
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے
جنوری