?️
جکارتہ (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشیا نے حج جانے والے افراد کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے ملک کے شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے رواں سال شہریوں کو مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی خطرناک صورت حال کے باعث شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے حج کے لیے رابطہ نہیں کیا، جن شہریوں نے حج کے لیے رقم دی ہے ان کو اگلے سال حج پر بھیجنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال بھی انڈونیشیا نے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاو کے پیش نظر اس سال بھی خصوصی شرائط کے ساتھ حج کروانے کا اعلان کیا تھا۔
ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف سعودی عرب کے رہائشیوں کو ہی مخصوص شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال فروری میں سعودی حکومت نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفارت کاروں، سعودی شہریوں، طبی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کے سوا 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کی کہانی کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں جو بائیڈن
مئی
غزہ کے باشندوں کا جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر ردعمل؛ خوش لیکن ناقابل اعتماد
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی سڑکوں پر سب کی نظریں جنگ بندی کے
اکتوبر
علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف صدرمملکت سے ہے، فضل الرحمٰن
?️ 12 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
دسمبر
جمال خاشقجی کے قتل میں متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کا انکشاف
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے نئے شواہد کے مطابق سعودی
دسمبر
بائیڈن کے سفر کو نہیں کے نعرے کے ساتھ فلسطینی شہریوں کا مظاہرہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: جمعرات کو درجنوں فلسطینی شہریوں نے امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
کوئٹہ دھماکے کے بارے میں وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ
اپریل
سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، اس میں کئی ماہ لگے۔ اسحاق ڈار
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
ستمبر
امریکی خزانے میں سعودی اثاثوں میں کمی
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:مختلف ذرائع کے مطابق مئی میں امریکی خزانے میں سعودی عرب
جولائی