سری لنکا میں جنگی جرائم کا معاملہ، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھالیا

سری لنکا میں جنگی جرائم کا معاملہ، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھالیا

?️

جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے سری لنکا میں جنگی جرائم کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے انسانی حقوق کے چیف مشیل بیچلیٹ کو سری لنکا کی طویل خانہ جنگی سے متعلق جرائم کے بارے میں معلومات اور شواہد اکٹھا اور محفوظ کرنے کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی پیش کردہ گروپ قرار داد کو ہیومن رائٹس کونسل نے منظور کیا جس کے تحت اپنے دفتر کے عملے کو اختیارات تفویض کیے۔

جنیوا میں 47 ممالک کے فورم میں تفتیش کے لیے 22 نے حق میں ووٹ دیے جبکہ چین اور پاکستان سمیت 11 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیے، علاوہ ازیں بھارت سمیت 11 ممالک کے نمائندہ غیر حاضر رہے۔

برطانوی سفیر جولین بریتھویٹ نے کناڈا، جرمنی، مالاوی، مونٹی نیگرو اور شمالی مقدونیہ پر مبنی ایک گروپ کی جانب سے پیش کردہ متن میں کہا کہ ‘استثنیٰ بہت بڑھ گئی ہے اور اس طرح کے کیسز پر کام رک گیا ہے، لیکن سری لنکا کے سفیر ایم سی اے چندرپریما نے متن کو غیر معاون اور تفرقہ انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

قرارداد میں گزشتہ برس کے رجحانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا جس میں ‘انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کی گئی، ان میں فوجی افسران کو سویلین حکومتی فرائض کی ذمہ داری، عدلیہ کی آزادی میں کمی اور جرائم سے استثنیٰ اور احتساب کی سیاسی رکاوٹ’ شامل ہے، اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ 26 سالہ جنگ میں 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ تامل ٹائیگر باغی آزاد ریاست کے حصول کے لیے 26 سال تک لڑائی کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بدھ مت سنہالیوں کے اکثریتی ملک میں آزادی کے بعد سے منظم طریقے سے پسماندہ رکھا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے محتاط اندازے کے مطابق اس خانہ جنگی میں سری لنکا میں تقریباً ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے، اس عرصے کے دوران سری لنکا کی حکومت اور باغیوں دونوں پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام لگایا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا

?️ 23 نومبر 2022خیبر پختون خواہ:(سچ خبریں) صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف) کے

نئے امریکی منصوبے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا نیا موقف

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں اعلان کیا ہے کہ

نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

?️ 20 جون 2021سکردو (سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ

بائیڈن ایک آفت ہے ، ہم امریکہ کو واپس لے کر رہیں گے: ٹرمپ

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد

مغرب نے چین کو نشانہ بنایا لیکن کشمیر کے معاملے پر خاموشی بنائی رکھی

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں چینی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

ترکی کی جانب سے شامی مسلح اپوزیشن کی حمایت جاری

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزنے اعلان کیا ہے کہ آنکارا یکطرفہ

این اے 130: نواز شریف کی انتخابی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130

سعودی عرب کی جانب سے حج میں فلسطینی قیدیوں، زخمیوں اور شہیدوں کے اہل خانہ کی میزبانی

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے