?️
سچ خبریں:بین الاقوامی تعاون کے طاقتور پلیٹ فارم برکس (BRICS) نے گزشتہ ایک ہفتے میں مختلف شعبوں میں اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے۔
چین، برزیل، مصر، انڈونیشیا، ایتھوپیا، بھارت، روس، جنوبی افریقہ، اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کی متحرک شمولیت سے برکس تیزی سے نئی جہات کی طرف گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ابھرتی ہوئی معیشتوں پر برکس کے اثرات
چین اور برزیل نے بندرگاہ گائولان (Zhuhai) سے سالوادور اور سانتانا (Brazil) کے درمیان ایک نیا سمندری تجارتی راستہ قائم کیا ہے۔
یہ اقدام دو طرفہ معاہدوں کا نتیجہ ہے اور ایشیا و لاطینی امریکہ کے درمیان تجارت، لاجسٹکس اور نقل و حمل کو وسعت دینے کا نیا موقع فراہم کرے گا۔
مصر، جو پہلے ہی عربی دنیا کا سب سے بڑا دواسازی بازار ہے اور 147 ممالک کو اپنی ادویات برآمد کر رہا ہے، اب انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت کے درجے تک لے گیا ہے۔ یہ پیش رفت قاہرہ میں دونوں صدور کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد ہوئی۔
ایک اعلیٰ ایتھوپیائی سفارتکار نے اعلان کیا ہے کہ ایتھوپیا 2025 میں بریکس ڈیولپمنٹ بینک (NDB) میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اسے موجودہ تمام رکن ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
بریکس کے رکن ممالک نے زمین کے تحفظ، پانی کے پائیدار استعمال، اور زرعی زمین کی حفاظت کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔
یہ اقدام برازیلیا میں ہونے والے بریکس ایگریکلچر ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں زیر بحث آیا۔
امارات نے 2025 میں صحت کی سہولیات، بنیادی علاج، اور احتیاطی اقدامات کے معیار پر خطے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ کامیابی نظام صحت کی بہتری اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کی عکاس ہے۔
بھارت اور روس کے درمیان باہمی سیاحت کی شرح 2025 میں 4.5 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
2024 میں ہی 1.2 لاکھ سے زائد بھارتی سیاح روس کا دورہ کر چکے ہیں۔ دونوں ممالک نے کھیلوں کے تبادلے میں سہولت کاری پر بھی معاہدہ کیا ہے۔
جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اسی تناظر میں 15 اپریل کو ماسکو میں روس-جنوبی افریقہ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنوبی افریقہ کی روس کو برآمدات بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
بریکس گروپ اب صرف ایک معاشی اتحاد نہیں بلکہ مختلف براعظموں کو جوڑنے والا متحرک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ نقل و حمل، تجارت، صحت، ماحول، سیاحت اور سفارتکاری جیسے میدانوں میں حالیہ اقدامات اس بلاک کی عالمی اثر پذیری کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صہیونی فوجی فلسطینیوں سے فرار ہوتے ہوئے
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے میں صیہونی جنگجوؤں کے
جون
امریکہ کے ایران کے خلاف فوجی آپشنز سنگین خطرات سے ہمکنار
?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: رسالہ نیوزویک نے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز، جو
جولائی
روسی تجزیہ کار: امام خمینی دنیا میں آزادی کی علامت ہیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ایک روسی تجزیہ کار اور سیاسی امور اور مشرق وسطیٰ
جون
پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف
?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پورا ملک متاثر ہے
اپریل
ٹرمپ کو مناب اسکول کے لیے معافی مانگنی چاہیے : کیلیفورنیا کے گورنر
?️ 13 نومبر 2026سچ خبریں: کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسام نے ترکیہ میں COP31 کانفرنس
نومبر
زیاد النخالہ اور سید حسن نصر اللہ کے درمیان گفتگو مین کیا ہوا؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کے مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ
فروری
شہید امام خامنہ ای نے امت اسلامی کی فتح کا روڈ میپ تیار کیا
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں: لبنانی اخبار البناء نے خداحافظ اے شہید امت اور جاوداں چراغِ
جولائی
وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے
ستمبر