افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں 150 سپاہی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق افغان حکومت کے سینئر عہدیداروں کے مطابق ملک کے 34 میں سے 26 صوبوں میں اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں میں پریشان کن اضافہ ہوچکا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے 11 ستمبر تک مکمل فوجی انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی علاقوں کے حصول کے لیے لڑائی میں اضافہ ہوا ہے۔

مقامی عہدیدار کا کہنا تھا کہ طالبان نے مغربی صوبے غور کے ضلع شہراک کا قبضہ حاصل کرلیا ہے اور شدید لڑائی کے بعد فوج کو قریبی گاؤں میں دھکیل دیا ہے۔

حکام کے مطابق بلخ کے ضلع خاص بلخ کے مرکزی علاقے میں زور دار کار بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجےمیں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے صوبہ وردک کا اسٹریٹجک علاقہ ضلع نیرک کا قبضہ واپس لینے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے اور یہ علاقہ دارالحکومت کابل سے ایک گھنٹے سے کم فاصلے پر موجود ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان جنگجووں نے اسی روز شمالی صوبہ فریاب میں ضلع قیصر میں حملہ کیا اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

سینئر عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی 157 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا گزشتہ برس طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے تمام بیرونی فوجیں واپس بلالے گا اور نئے امریکی صدر نے 11 ستمبر تک فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی مذاکرات بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کونشانہ بنانے کے حوالے سے بھی دونوں فریقین ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔

?️ 30 جون 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو

گارڈین: ایران پر امریکی خفیہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے

?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران پر

پنجاب میں چینی مافیاوں کے خلاف حکومت نے کی بڑی کاروائی

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف

ایران میں پاکستان کے سفیر نے خاش دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو  نے

ثانیہ مرزا اب کس کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں؟

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی

جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی ہڑتال کا آغاز

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عوامی نقل و حمل کے شعبے میں انتباہی ہڑتال شروع ہو

صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی

بحیرہ جاپان کے پانیوں میں روسیوں کا وسیع بحری تجربہ

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:المیادین کے مطابق روسی ذرائع نے بحیرہ جاپان کے پانیوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے