بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کا معاملہ، سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا

بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کا معاملہ، سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا

?️

ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کے معاملے کو لے کر بنگلہ دیش کی حکومت نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں پولیس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورے پر پرتشدد مظاہرے کرنے والے دائیں بازو کی اسلام پسند تنظیم حفاظت اسلام کے رہنما اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تنظیم نے مسلم اکثریتی ملک میں گزشتہ ماہ بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے تھے، پولیس نے تنظیم کے رہنما مامون الحق پر تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کیا، تاہم پولیس نے مقدمے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ آیا ان پر مقدمے میں نریندر مودی کے دورے کے تناظر میں یا کسی اور واقعے میں یہ الزامات عائد کیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مشرقی دیہی ضلع براہمنبیریا میں حفاظت اسلام کے مزید 298 حامیوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جہاں مودی مخالف مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

براہمنبیریا پولیس کے نائب سربراہ محمد روش الدین نے بتایا کہ ہم نے ویڈیو فوٹیج کے ذریعے ان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا۔

تنظیم کے ترجمان جکریہ نعمان فوئیزی نے بتایا کہ ان کی تنظیم کے 23 رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، انہوں نے تنظیمی رہنماؤں کے خلاف پولیس کے دعوؤں کو ‘جھوٹا اور من گھڑت’ قرار دیا۔

یاد رہے کہ تنظیم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جانب سے مودی کو 26 مارچ کو ملک کے 50ویں یوم آزادی کے جشن میں شرکت کی دعوت پر شدید تنقید کی تھی۔

ان کا مؤقف تھا کہ مودی کی ہندو قوم پرست پارٹی نے بھارت میں مذہبی پولرائزیشن کو روکنے اور اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا ہے۔

مودی کے دو روزہ دورے پر تشدد کا ماحول رہا اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں حفاظت اسلام کے کم سے کم 17 حامی جاں بحق ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیش کے متعدد اضلاع میں ہونے والے مظاہروں کی زیادہ تر قیادت اسلامی جماعت حزب اسلامی نے کی تھی جس کے اراکین نے مودی پر الزام لگایا تھا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، مودی کے دورے کے دوران ڈھاکا میں مظاہرین نے ملک کی مرکزی بیت المکرم مسجد کے باہر پولیس سے جھڑپ کی۔

رواں ماہ کے شروع میں بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ میں ایک تقریر میں وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اس گروپ اور اس کے رہنماؤں کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تشدد کا سہارا لیتے رہے تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

قابضین کے پیروں تلے زمین ہلا دو:جہاد اسلامی کا فلسطینی مجاہدین سے خطاب

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کے

تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، انوار الحق کاکڑ

?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

امریکی حکام کا خطے کا سفر ڈی ایسکلیشن یا کشیدگی کے ساتھ

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک رائٹرز واشنگٹن کے اتحادی اور شراکت دار ان دنوں بائیڈن

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کابینہ کو گندم سے متعلق فیصلے پر آگاہ کرنے کی ہدایت کردی

?️ 30 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم

وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ن لیگ والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ

ایرانی میزائل لوہے کے گنبد کو گھسنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: امریکی سینیٹر

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:  امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کو انٹرویو

اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں:وزیر اعظم

?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقابلہ

شہید ہنیہ کے قتل کی مذمت میں انڈونیشیا کے عوام کا زبردست مارچ

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: انڈونیشیا میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے حماس کے سیاسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے