یمن کے حملے کیسے رک سکتے ہیں؟صیہونی اخبار کا اعتراف

یمن کے حملے کیسے رک سکتے ہیں؟صیہونی اخبار کا اعتراف

?️

سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی حملے صرف غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سے ہی رک سکتے ہیں اس لیے کہ اسرائیل اور امریکہ، یمن کے حملے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

عربی خبر رساں ادارے المسیرہ  کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ یمنی حملے روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں، اور صرف غزہ کا محاصرہ ختم کرنا ہی یمنی حملوں کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کی جانب سے ہونے والی کارروائیاں، ان میں وسعت اور ان کے تسلسل کے باعث اسرائیل کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
اخبار کے مطابق صہیونی حکومت نے غزہ اور یمن کے درمیان سمندری اور فضائی محاصرہ لگانے کی کوشش کی، مگر اس کے اثرات انتہائی محدود رہے ہیں۔
اخبار نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دوبارہ بحالی اس بات کی علامت ہے کہ یمن پر کیے گئے حملوں کے اثرات محدود ہیں۔
مزید براں، اخبار نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ بن گورین ایئرپورٹ پر یمنی میزائل حملہ ناکام ثابت ہوا اور یہ سوال اُٹھایا کہ کیا یہ حملہ اسرائیل کے لیے فضائی محاصرہ کافی ہے؟
اسرائیل ہیوم نے مزید لکھا کہ اب تک کی تمام کوششیں یمنی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہیں اور اس مسئلے کا حل صرف اور صرف غزہ کی جنگ کو ختم کرنے اور فوری جنگ بندی سے جڑا ہے۔
اخبار کے مطابق، جب تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی کابینہ اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو یمن سے مسلسل حملے برداشت کرنے پڑیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنیوں نے اپنی جنگی حکمت عملی اور میزائل داغنے کی مسلسل صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، جبکہ امریکہ اور سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں یمنی دفاع اور مزاحمت کی صلاحیت بھی نمایاں رہی ہے۔
اخبار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یمن نے اپنی عسکری طاقت اور خود انحصاری کی بدولت نہ صرف اسرائیل بلکہ اس کے اتحادیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں، اور یمنی فورسز ہتھیار سازی میں بھی خود کفیل ہو چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، جب سے غزہ کی جنگ کا آغاز ہوا، یمن نے سرخ سمندر اور بحر ہند میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملے کیے اور جنوبی اسرائیلی بندرگاہ ام الرشراش (ایلات) کو تقریباً غیر فعال بنا دیا۔
 اس کے بعد، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر نئے سرے سے محاصرہ عائد کرنے پر یمنی فورسز نے بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا کی بندرگاہ پر بھی حملے کیے اور اعلان کیا کہ وہ اسرائیل پر فضائی اور بحری پابندیاں عائد کریں گے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کا منفور چہرہ اور رام اللہ میں صیہونی کارندہ حسین الشیخ

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا

یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات

?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ

شام میں صدارتی انتخابات کا آغاز

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر

بشریٰ بی بی کی نیب کے کال اپ نوٹسز کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کے بعد ان کی

کنگ خالد ایئرپورٹ کی مرمت کے لیے کئی ماہ درکار

?️ 7 نومبر 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب

ترکی امریکی F-16 جنگی طیارے حاصل کرنے کے لائق نہیں:امریکی سنیٹر

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ باب مینینڈیز نے

نواز شریف این اے۔130 کی نشست چھوڑ کر ضمنی انتخاب کیلئے عوام میں جائیں، شاہد خاقان

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی

حزب اللہ کے خطرناک ہتھیاروں نے اسرائیل کو خوفزدہ کر دیا ہے؛صیہونی اخبار کی رپورٹ

?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈرونز اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے