?️
سچ خبریں:جاپان کے شہر تاکاؤکا میں واقع 1453ء کے تاریخی دایگوجی معبد میں شدید آتشزدگی سے مرکزی لکڑی کا ہال تباہ ہو گیا، فائر بریگیڈ کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
جاپان میں پندرہویں صدی سے تعلق رکھنے والی ایک تاریخی بدھ مت عبادتگاہ شدید آتشزدگی کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہو گئی۔
ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ جاپان کے شہر تاکاؤکا میں واقع دایگوجی عبادتگاہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جاپانی سرکاری ٹی وی چینل این ایچ کے کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تقریباً 20 فائر بریگیڈ یونٹس کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ پر رات تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر قابو پا لیا گیا، تاہم مکمل طور پر شعلے بجھانے کا عمل صبح 3 بجے تک جاری رہا۔
رپورٹس کے مطابق 1453ء میں تعمیر ہونے والی یہ عبادتگاہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ عبادتگاہ کا مرکزی لکڑی کا ہال شدید آگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ آگ قریبی نمائشی مرکز اور ایک خالی رہائشی مکان تک بھی پھیل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عبادتگاہ کے احاطے میں رہنے والے دو خاندانوں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی گائیڈز کے مطابق اس تاریخی عبادتگاہ میں سولہویں صدی کے بدھ مت سے متعلق نایاب طومار موجود تھے جو مشہور جاپانی فنکار ہاسےگاوا توہاکو سے منسوب کیے جاتے ہیں۔ تاہم ان قیمتی تاریخی نوادرات کی موجودہ حالت کے بارے میں تاحال کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
مکہ اتحاد کے رہنماؤں کا فوجی وعدوں پر فوری عمل درآمد پر زور
?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں: ریاض میں مکہ فوجی معاہدے کے رکن ممالک کی دفاعی
ستمبر
بھارت تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: سول سوسائٹی ارکان
?️ 26 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
فیض حمید کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے
دسمبر
استقامتی ردعمل میں حماس کی شرکت سے صہیونی میڈیا خوفزدہ
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کی طرف مسلسل راکٹ داغے
مئی
شمالی فلسطین سے مزید صہیونیوں کا فرار
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ
ستمبر
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود
جون
اسرائیل کی تاریخ کی طویل ترین جنگ یا تل ابیب کی ناکام ترین جنگ؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ اسرائیل کی تاریخ کی طویل ترین جنگ ہے
جنوری
اسرائیل کو دی ہیگ میں نیتن یاہو کے مقدمے کے جج پر شک
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے صیہونی حکومت کے قانونی اور عدالتی اداروں
نومبر