?️
سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور کرس مرفی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں امریکی شراکت پر شدید تنقید کی۔ سینڈرز نے کانگریس سے اسرائیل کی جنگی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا، جبکہ مرفی نے غزہ میں قحط اور انسانی بحران پر انتباہ جاری کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے دوران امریکہ کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ تاریخ اس انسانی المیے میں امریکی کردار کو کبھی نہیں بھولے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے واشنگٹن کی غزہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہتاریخ کبھی بھی امریکہ کی اسرائیل کے ساتھ اس انسانی المیے میں شراکت اور غزہ کی المناک تباہی کو فراموش نہیں کرے گی،نہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نتن یاہو کی جنگی مشین کو دی جانے والی مالی امداد بند کرے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کیا جوا کھیل رہا ہے؟
ایک اور امریکی سینیٹر، کرس مرفی نے بھی غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی،ان کا کہنا تھا کہ جو امداد اسرائیل کی اجازت سے غزہ پہنچی ہے وہ بالکل ناکافی ہے اور اس وقت پانچ لاکھ لوگ قحط کے خطرے سے دوچار ہیں،یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ کے اندر عوام اور سیاسی حلقوں کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت ختم کرنے کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ پر کس کا کنٹرول ہے؟ امریکی حکام کا اظہار خیال
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری زبان اخبار نے غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر
اکتوبر
جولانی عناصر کے دمشق اور مذہبی مقامات پر حملے
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے
ستمبر
ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو ایک تاریخی دورے پر
ستمبر
صیہونی جیلوں میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی ہڑتال
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینی قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے
اگست
منظم شیطانی مافیا(13) شام سعودی دہشت گردی کا مرکز
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:شام میں ہونے والی خانہ جنگی جس کے نتیجے میں کم
فروری
ڈار سے علی لاریجانی کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری
نومبر
عالمی طاقتیں اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مارچ
فلسطینی بچوں کا قاتل کون ؟ امریکہ یا اسرائیل؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ صیہونی حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی اس
اکتوبر