سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے باوجود اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے جاری ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مواصلاتی آلات میں ہونے والے دھماکوں اور حزب اللہ کے متعدد اراکین کے زخمی ہونے کے باوجود لبنانی مزاحمتی قوتیں مقبوضہ شمالی علاقوں میں اپنے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی دہشت گردی کا لبنان کے عزم پر کوئی اثر نہیں
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ صبح سے ہی حزب اللہ کی جانب سے ٹینک شکن میزائل فائر کرنے اور ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔
صہیونی میڈیا نے فلسطین کے مقبوضہ شمالی علاقوں میں ایک سنگین واقعہ کی اطلاع دی جس میں 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، رپورٹس کے مطابق، زخمیوں کو اسرائیلی فوج نے امدادی ہیلی کاپٹروں اور 7 ایمبولینسوں کے ذریعے منتقل کیا۔
صہیونی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شمالی فلسطین میں تال حای کے علاقے پر ایک میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟
قبل ازیں، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے “غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت اور جنوبی لبنان کے علاقوں مجدال سلم اور بلیدا پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں فلسطین کے مقبوضہ چار علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔