اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ

?️

سچ خبریں: حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیت المقدس کی آزادی کے لیے ایک کھلی جنگ لڑ رہے ہیں جس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حماس کے سیاسی بیورو کے ایک سینئر رکن موسیٰ ابو مرزوق نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بے جواب نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس سیاسی سربراہ شہادت پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا ردعمل

رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک "بزدلانہ فعل” ہے اور اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین اور ایران کی معزز قوم کے ساتھ تعزیت و تسلیت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ تہران میں جناب ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی

اس واقعے کی وجوہات اور دیگر عوامل کی دقیق تحقیقات کی جا رہی ہیں، جن کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کے نتائج سے خبردار کیا

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ٹروتھ سوشل کے نام سے مشہور اپنے سوشل نیٹ ورک پر

جرمن کیوں صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی اور توپخانے کے

پاکستان اور آذربائیجان میں متعدد معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اذربائیجان کے دورے کے

جنوب غزہ میں شدید سردی کے باعث تین فلسطینی نومولود بچے شہید

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی غزہ پٹی کے علاقے المواصی میں شدید سردی کے باعث

بیروت کے واقعات پر امریکی ردعمل

?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیروت میں ہونے والے واقعات

سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کی سعودی اعلی عہداروں کے ساتھ ملاقات

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:مغربی ایشیاء میں امریکی سینٹرل کمانڈ جس کو سینٹکام کے نام

اگر صیہونی خلل ڈالنا چھوڑ دیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے:اسماعیل ہنیہ

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں

یوٹیوبر زیبا وقار منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی

?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے