جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے

جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے

🗓️

برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے ہیں اور چانسلر انجیلا مرکل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگرچہ یہ قوانین سخت ہیں لیکن لوگ ان قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی 16 ریاستوں نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن میں سخت تبدیلیاں لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق برلن میں نئے قواعد کا اطلاق کردیا گیا ہے اور رات 10بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا، اس دوران اسکولوں، ڈے کیئر سینٹر، دکانوں اور تفریحی مراکز کو مزید محدود کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے حفاظتی قانون کے تحت مخصوص اقدامات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کی رو سے کسی علاقے میں 100 سے زائد کیس ہوجانے پر وہاں پابندیوں اور سخت لاک ڈاؤن کا اطلاق کردیا جائے گا۔

شہریوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور جنازے میں 30 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوں گے، نیا لاک ڈاؤن 30 جون تک جاری رہے گا۔

ادھر چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں نافذ کی جانے والی نئی پابندیوں کا احترام کریں، اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ نئے قواعدسخت ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی وزارتوں کی تمام ویب سائٹوں میں وسیع پیمانے پر خلل

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارتوں

صہیونی فوج کی آپسی جھڑپیں؛ 8 اہلکار زخمی

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اڈے پر صہیونی فورسز کے

ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے تل ابیب کے اسکینڈل کا ثبوت

🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے

فلسطین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں مظاہرے

🗓️ 24 اپریل 2022امریکہ کے کئی شہروں بشمول الینوائے میں شکاگو، ٹیکساس میں ہیوسٹن اور

فواد چوہدری کا تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان

🗓️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پاکستان میں

اوباما کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہولناک انکشافات

🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کے متنازعہ پاور برطرف کیے جانے والے

امریکی کانگریس نے اسرائیل پر تنقید کرنے والی رکن کے ساتھ کیا کیا؟

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت پر تنقید اور فلسطین

سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا: اسلام آباد ہائیکورٹ

🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے