?️
سچ خبریں:عرب دفاعی تجزیہ کار میخائیل عوض نے غزہ کی مزاحمت کو تاریخ کا بے نظیر نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی استقامت نے عرب حکومتوں کی بے وفائی کو دنیا کے سامنے لایا۔
عرب دنیا کے معروف دفاعی اور اسٹریٹجک امور کے تجزیہ کار میخائیل عوض نے نوار غزہ کی مزاحمت اور قربانی کو تاریخ کی بے نظیر مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی استقامت نے ان عرب حکومتوں کو بے نقاب کر دیا ہے جو اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں۔
شہاب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، میخائیل عوض نے نوار غزہ کی پائیداری کو ایک افسانوی حقیقت قرار دیا اور کہا کہ یہاں کے مرد، عورتیں، بچے اور بزرگ سب ایک ایسا عظیم کردار ادا کر رہے ہیں جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران جس عزم، قربانی اور سرزمینِ فلسطین پر باقی رہنے کے جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ ایک معجزہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ غزہ نے اس بات کو ثابت کیا کہ مستقبل ان اقوام کا ہے جو صبر، قربانی اور اپنے اصولوں پر قائم رہتی ہیں،عوض نے مزید کہا کہ غزہ اس عالمی انگلو-ساکسن نظام کے خلاف ڈٹ گیا ہے جو اپنی طاقت کو نسل کشی اور تباہی کے لیے استعمال کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ غزہ کی پائیداری نے یہ پیغام دیا کہ حق پر قائم رہنے والے، خواہ کتنے ہی مظلوم ہوں، بالآخر کامیاب ہوں گے۔
عوض نے عرب حکومتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی استقامت نے ان حکومتوں کو بے نقاب کر دیا جو فلسطین کے کاز سے پیچھے ہٹ چکی ہیں اور صرف اپنے ذاتی مفادات اور مشکوک سرگرمیوں میں مصروف ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومتیں شام، یمن، عراق اور لیبیا جیسے ممالک میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہیں اور شام جیسے ملک کو دشمنوں کے حوالے کر دیا جبکہ غزہ نے ان کے تمام دعووں کو باطل کر کے حقیقی ایمان اور مزاحمت کے معانی کو دوبارہ متعارف کروایا۔
صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو نوار غزہ پر تباہ کن جنگ کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے، اس دوران ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، رہائشی علاقے، انفراسٹرکچر اور اسپتال تباہ کیے جا چکے ہیں
11 ہفتوں سے غزہ پر شدید محاصرہ جاری ہے، صرف محدود امدادی سامان داخل ہونے دیا گیا ہے،بچوں میں شدید غذائی قلت اور ادویات کی کمی پیدا ہو چکی ہے،اس تمام تباہی کے باوجود، اسرائیل حماس کو ختم کرنے اپنے قیدیوں کو واپس لانےجیسے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کا سہرا فلسطینی مزاحمت اور عوامی استقامت کو جاتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
درگاہ ابراہیمی کے خلاف صہیونی سازش کا مقابلہ کرنے کی اپیل
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے صیہونی حکومت کی
فروری
ہندوستان کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے ساتھ ناروا سلوک
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ہندستانی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات
فروری
افغانستان سے امریکی افواج کا فرار، کونڈولیزا رائس نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 18 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی افواج
اگست
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا: پاکستان
?️ 27 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا
ستمبر
دوسرے ممالک میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پر روس کی سخت تنقید
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک سے جوہری
مارچ
ہمارا ہاتھ ابھی ٹریگیر پر ہے:فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ آپریشن روم
اکتوبر
فلسطینی مجاہدین کے پنجوں میں گرفتار صیہونی فوج
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے
نومبر