امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اہم بیان جاری کردیا

امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اہم بیان جاری کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کا نکلنا سب سے بڑی غلطی ہے اور اس سے افغانستان میں طالبان لوگون کا قتل عام شروع کردیں گے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش نے جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ میں اور لارا بش نے افغان خواتین کے ساتھ بہت وقت گزارا اور وہ بہت خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نہ صرف امریکی فوج بلکہ نیٹو افواج کی مدد کرنے والے اور تمام ترجمانوں کو ایسا لگتا ہے کہ بہت ہی ظالم لوگوں کے ذریعے قتل کرنے کے لیے چھوڑا گیا ہے اور اس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔

جارج بش سے سوال کیا گیا کہ کیا افغانستان سے فوجیوں کا انخلا ایک غلطی تھی تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں ایسا ہی سمجھتا ہوں۔

نیویارک اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 11 ستمبر 2001 کو بدترین حملوں کے بعد 2001 میں ہی امریکی فوج کو افغانستان بھیجنے والے سابق ری پبلکن صدر کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ جرمن چانسلر اینجیلا مرکل بھی ایسا ہی سوچتی ہیں۔

بش کا کہنا تھا کہ مرکل نے بہت اہم پوزیشن کو ایک کلاس اور عزت بخشی ہے اور بڑے سخت فیصلے کیے ہیں، جرمن چانسلر اینجیلا مرکل 16 سال حکمرانی کے بعد رواں برس کے آخر میں سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو فورسز نے رواں برس مئی کے شروع میں افغانستان سے انخلا کا آغاز کردیا تھا اور 20 سال تک جنگ زدہ ملک میں رہنے کے بعد 11 ستمبر تک مکمل طور پر دستبردار ہو جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

سویڈن کے توہین آمیز اقدام کے خلاف یمن اور ترکی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد آج پیر کے روز صعدہ

پاکستان کے نیشنل بینک کے سسٹم پر سائبر حملہ

?️ 1 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی میڈیا نے نیشنل بینک کے نیٹ ورک پر

27 فروری پاکستان کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج

اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے

مغربی ممالک ظالم کو مظلوم کیوں بنا رہے ہیں؟

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے تاکید

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مانیٹری

یوکرین اور مغرب ایک اور چرنوبل بنانے کے لیے کوشاں: ماسکو

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدودف نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے