?️
سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکاف کی غزہ جنگ بندی تجویز کی مخالفت کی ہے، جبکہ حماس نے اسے قابلِ مذاکرہ منصوبہ قرار دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکاف کی جانب سے پیش کیے گئے غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے کی مخالفت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی تفصیلات
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایتمار بن گویر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ اسٹیو وِٹکاف کے جنگ بندی منصوبے کے خلاف ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے اس منصوبے پر تعاون ایک بڑی غلطی ہے۔
بن گویر نے دعویٰ کیا کہ حماس جنگ بندی کا فائدہ اٹھا کر خود کو دوبارہ منظم اور مسلح کرے گی، اس لیے ان کے بقول، "واحد حل” حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
اپنے مزید بیانات میں انہوں نے کہا کہ میری فکر صرف غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں تک محدود نہیں، بلکہ میں اپنے بچوں اور اسرائیلی فوجیوں کی سلامتی کے بارے میں بھی پریشان ہوں۔
دوسری جانب، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما باسم نعیم نے المیادین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ حماس نے اسٹیو وِٹکاف کے پیش کردہ منصوبے کو مسترد نہیں کیا بلکہ گزشتہ ہفتے اس پر اصولی اتفاق ظاہر کر دیا تھا، اور اسے ایک قابلِ مذاکرہ تجویز کے طور پر قبول کیا ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی حقیقیت ؛عطوان کی زبانی
باسم نعیم کے مطابق صیہونی فریق نے جو ردعمل دیا ہے، وہ ان نکات سے ہم آہنگ نہیں جو ہمارے ساتھ طے پائے تھے، اور یہ منصوبہ ہماری قوم کی بنیادی ضروریات کو بھی پورا نہیں کرتا۔
مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:فلسطین میں سعودی عرب کے غیرمقامی سفیر نائف السدیری نے اعلان
ستمبر
ہم غزہ میں بین الاقوامی فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے: محمد الہندی
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے کل ہونے والے اجلاس کے فیصلوں
مارچ
2023 کی سب سے بااثر شخصیت
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عرب نیوز ایجنسی نے ایک سروے کر کے 2023
جنوری
تاریخ نیتن یاہو کو مجرم قرار دے گی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک صدارتی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ فخرالدین آلٹن نے مقبوضہ بیت
دسمبر
روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ شب مسقط پہنچنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
مئی
ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے جاسوسوں کو گرفتار کرلیا
?️ 7 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے
اپریل
سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل
جون
امیتابھ بچن بھارتی ٹیم کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے
?️ 7 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی مینز
نومبر