جولانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں افراد کا قتل عام

?️

سچ خبریں:ذرائع نے شام کے شہر حمص میں دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ جولانی کے زیر کمان عناصر کی طرف سے کیے گئے وحشیانہ جرائم کا انکشاف کیا ہے۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران جولانی کے دہشت گردوں نے کئی غیر مسلح شہریوں کو میدانوں میں قتل کیا،ان واقعات کے دوران کم از کم 70 افراد کو اعدام کیا گیا، جن میں زیادہ تر افراد کا تعلق علوی فرقے سے تھا،مقتولین کی لاشیں بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ راستوں اور گلیوں میں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الجولانی کی آمریت منظر عام پر

مختلف ویڈیوز اور عینی شاہدین کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان افراد کو ہاتھ باندھ کر بے دردی سے قتل کیا گیا جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ جرائم دہشت گردوں کے منظم منصوبے کا حصہ تھے۔

جولانی کے دہشت گرد صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں تاکہ ان جرائم کو میڈیا میں رپورٹ نہ کیا جا سکے، یہ مظالم شام میں مختلف اقلیتوں اور مذہبی گروہوں کے خلاف جاری سلسلے کی ایک اور کڑی ہیں، جس کا مقصد فرقہ وارانہ نفرت کو بڑھانا اور اقلیتوں کو نشانہ بنانا ہے۔

یاد رہے کہ حمص میں ہونے والے یہ واقعات شام میں اقلیتی گروہوں، خاص طور پر علویوں کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی منصوبہ بند کارروائیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ مظالم نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ شام کی سماجی اور ثقافتی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: شام میں مسلح گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت ؛الجولانی کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کو وارننگ

قابل ذکر ہے کہ جولانی اور اس کے تحت کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی یہ وحشیانہ کارروائیاں شام میں جاری تنازع کا ایک اور بھیانک پہلو ہیں۔

بین الاقوامی برادری کو ان جرائم کی مذمت کرتے ہوئے شامی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

عراقی سرزمین سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں گے :عراق

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کونسل کے مشیر نے نیٹو افواج کے سربراہ

چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ

وحشیانہ حملے میں 5 فلسطینی جنگجو شہید

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ

عمران خان مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جائیں، قمر زمان کائرہ

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان

نیتن یاہو اسرائیل کا اصل دشمن ہے: ایہود اولمرٹ

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے خلاف شکست کا تلخ تجربہ رکھنے والے

وزیراعظم نے یونان کشتی حادثے کی سست تحقیقات پر سربراہ ایف آئی اے کی چھٹی کردی

?️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی

یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے غیر معمولی بین الاقوامی اتفاق رائے

?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:یمن میں امریکی مندوب نے دعوی کیا کہ یمن میں جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے