?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک اسکول پر متعدد بم دھماکے ہوگئے جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسکول میں متعدد دھماکے کیئے گئے جن کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں اور افغان صدر اشرف غنی نے اس حملے کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ سید الشہدا اسکول سے لائی جانے والی زیادہ تر لاشیں طلبہ کی ہیں۔
ٹی وی چینل طلوع نیوز کی فوٹیج اسکول کے باہر دردناک مناظر کی منظر کشی کر رہی ہے جہاں سڑک پر خون میں لت پت کتابیں اور اسکول بیگ پڑے ہیں اور مقامی افراد اپنے تئیں مدد کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق دھماکے میں 30 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسکول کو کیوں ہدف بنایا گیا۔
کابل ان دنوں ہائی الرٹ پر ہے کیونکہ واشنگٹن نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا ہو جائے گا اور افغان حکام کے مطابق اس اعلان کے بعد طالبان نے ملک بھر میں حملے تیز کر دیے ہیں۔
ابھی تک کسی بھی گروپ نے ہفتے کو کیے گئے ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس حملے میں اپنے گروپ کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ہفتے کے روز دھماکے مغربی کابل میں ہوئے جو شیعہ اکثریتی علاقہ ہے جسے گزرے سالوں کے دوران داعش کئی مرتبہ نشانہ بنا چکا ہے۔
وزارت تعلیم کی ترجمان نجیبہ آریان نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ایک مشترکہ ہائی اسکول ہے جس میں تین شفٹوں میں تعلیم دی جاتی ہے اور اسکول کی دوسری شفٹ طالبات کے لیے مختص ہے، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر طالبات ہیں۔
افغانستان میں یورپی یونین مشن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کابل میں دشت برچی کے علاقے میں دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اسکول میں لڑکیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد افغانستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے حملے کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اپنی ناجائز جنگ اور تشدد کو بڑھا کر ایک بار پھر یہ ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ ناصرف موجودہ بحران کو پرامن طریقے سے پر حل کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں بلکہ وہ صورتحال کو پیچیدہ بھی بنانا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے۔ حنیف عباسی
?️ 11 مئی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے
مئی
بریتھ پاکستان: جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز
?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور
فروری
ترکی کے ساتھ بات چیت کی شرط مقبوضہ علاقوں سے انخلا ہے: دمشق
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: شامی حکومت کے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے وزیر
ستمبر
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب
?️ 22 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری
مارچ
بجبہاڑہ قتل عام کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 22 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بجبہاڑہ قتل
اکتوبر
ایران سعودی عرب تعلقات کے بارے میں شامی صدر کا اظہار خیال
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
اکتوبر
یمن میں اعلی اماراتی کمانڈر ہلاک
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں نے بیحان شہر کے مضافات میں متحدہ عرب امارات
جنوری
روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری